ویانا پاک آسٹرین ایسوسی ایشن (PAA) کی جانب سے فیملیز کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام۔
آسٹریا (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔ محمد عامر صدیق ویانا اسٹریا) پاک آسٹرین ایسوسی ایشن (PAA) کی جانب سے فیملیز کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام 22 جون بروز اتوار ویانا کے ایک مقامی کینٹ ریسٹورینٹ میں کیا گیا۔ جہاں اوورسیز پاکستانیوں نے عید کی خوشیوں کو دوبالا کیا اور پردیس میں دیس کے رنگ بھر دئیے۔اس عید ملن پارٹی کے مہمان خصوصی پاکستانی سفارت خانہ کے کمیونٹی افیئرز کونسلر شہزاد سلیم تھے۔ تقریب کے دیگر مہمانان گرامی میں شہر کی اہم شخصیات خصوصاً قانون سازاداروں ،،پرنٹ میڈیا ، الیکٹرانک میڈیا کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ اسٹریا کے دور دراز علاقوں بالخصوص لینز سے پاکستانی کاروباری،سیاسی و سماجی شخصیت میاں خلیل احمد نے خصوصی شرکت کی۔
اپنے خصوصی خطاب میں سفارتخانہ پاکستان کے کمیونٹی افیئرز کونسلر شہزاد سلیم نے کمیونٹی کو عید کی دلی مبارکباد دی جبکہ آسٹریا میں عوامی روابط کو مضبوط بنانے میں پاکستانی کمیونٹی کے مسلسل اور مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے درمیان اتحاد، ہم آہنگی اور اجتماعی شناخت کی اہمیت پر زور دیا اور پاکستان کی ثقافتی اور علاقائی تنوع کی خوبصورتی کو اُجاگر کیا۔ مزید ان کا کہنا تھا سفارت خانہ پاکستان کے دروازے ہمیشہ اپنے لوگوں کے لیے کھلے ہیں۔ ہم ہمیشہ اپنے پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
پاکستانیوں کی محفل ہو اور طعام کا اہتمام نہ ہو، یہ کیسے ہوسکتا ہے؟ لہذا، آخر میں لذیذ طعام سے مہمانوں کی خاطر تواضع کی گئی۔
آخر میں ( PAA) کے صدر قمر حسین چوہدری اور پوری ایگزیکٹو کمیٹی نے تمام ممبران اور مہمانوں کا عید ملن پارٹی میں شرکت کرنے کا شکریہ ادا کیا ۔