Daily Roshni News

ویلئرز لابیل کے بلدیاتی انتخابات میں ڈپٹی میئر کے امیدوار زوہیب مقصود پاکستانی کمیونٹی پہچان

ویلئرز لابیل کے بلدیاتی انتخابات میں ڈپٹی میئر کے امیدوار زوہیب مقصود پاکستانی کمیونٹی پہچان

پیرس۔    فرانس(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔  رپورٹ۔۔۔ منیر احمد ملک)          فرانس کی سیاست میں پاکستانی نوجوانوں کی شمولیت پاکستانی کمیونٹی کے مسقبل کے لیے بہت اہم ہے زوہیب مقصود نے اس امر کا اعادہ کیا ہے کہ وہ پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے

زوہیب مقصود ممبر نیشنل اسمبلی کارلوس مارٹینز بلونگو کی ٹیم کے ساتھ ویلئرز لابیل سے ڈپٹی میئر کے امیدوار ہیں

انہوں نے کہا کہ ہمارا منشور بہت وسیع ہے انہوں نے کہا کہ ہم پہلے 14 نکاتی ایجنڈے پہ کام کریں گے جو کمیونٹی کے روزہ مرہ زندگی میں تبدیلی لائیں گے جن میں تعلیم صحت اور میونسپل سے متعلقہ اقدامات شامل ہیں

ان کا کہنا تھا کہ وہ کمیونٹی کے حقوق کے لیے وہ اقدامات کریں گے جو کنیونٹی کا حق بنتا ہے اور کمیونٹی ان سے محروم ہے۔                                 رپورٹ منیر احمد ملک پیرس فرانس

Loading