امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آج سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے اعلان کی چین نے کی کھل کر مخالفت کی ہے۔
چینی وزیر دفاع ایڈمرل Dong Jun نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا چین کے ایران سے تجارتی اور توانائی کے معاہدے ہیں، چین ان معاہدوں کا احترام کرے گا اور دوسروں سےبھی توقع ہے کہ وہ ہمارے معاملات میں دخل اندازی نہ کریں۔
ایڈمرل Dong Jun نے کہا آبنائے ہرمز ایران کنٹرول کرتا ہے اور وہ ہمارے لیےکھلی ہے، چین کے بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزر رہے ہیں۔
چینی وزارت خارجہ نے کہا اہم آبی راستے کو محفوظ، مستحکم اور بلا رکاوٹ رکھنا بین الاقوامی برادری کے مشترکہ مفاد میں ہے، چین توانائی کے تحفظ اورفراہمی کیلیے تمام فریقین کیساتھ کام کرنے کیلیے تیارہے، اسلام آباد میں مذاکرات کا آغاز صورتحال بہتر بنانےکی جانب ایک قدم ہے، امید ہے فریقین جنگ بندی کی پاسداری کریں گے۔
برطانیہ اور آسٹریلیا نے بھی آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کی مخالفت کی ہے جبکہ ترکیے اور جاپان نے تنازع کو سفارتکاری سے حل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
![]()
