-
اسرائیل فوج کے لبنان پر حملے جاری، اموات 31 ہوگئیں
ویب ڈیسک

فوٹو: رائٹرز لبنان پر گزشتہ روز سے جاری اسرائیلی حملوں میں اموات کی تعداد 31 ہوگئی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل کے لبنان پر حملوں میں 149 افراد زخمی بھی ہوئے۔
دوسری جانب لبنانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ لبنان کے وزیر انصاف نے اسرائیل پر راکٹ فائر کرنے والوں کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز حزب اللہ نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی امریکی و اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد اسرائیل کے خلاف حملوں کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیل کے شہر حیفا میں میزائل داغے تھے۔
-
Monday Mar 02 2026 | 11:05 AM
کویت میں امریکی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، ویڈیو وائرل
ویب ڈیسک
روسی میڈیا کے مطابق طیارہ گرنےکی امریکا اور کویت کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی تاہم امریکی ایف 15 طیارے کا پائلٹ ایجکٹ کرنے میں کامیاب رہا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں گرتے ہوئے ایف 15 طیارے سے آگ کے شعلے نکلتے دیکھے جا سکتے ہیں۔
روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایف 15 لڑاکا طیارے کے پائلٹ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
-
Monday Mar 02 2026 | 10:16 AM
ٹرمپ کی مذاکرات کی پیشکش مسترد، ایران کا امریکا کے ساتھ مذاکرات سے صاف انکار
ویب ڈیسک

فائل فوٹو۔۔ ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں اعلان کیا کہ ایران امریکا کےساتھ مذاکرات نہیں کرےگا۔
ایک اور بیان میں علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کےخود ساختہ خیالات نے مشرق وسطیٰ کو افراتفری میں دھکیل دیا۔
-
Monday Mar 02 2026 | 08:16 AM
حزب اللہ بھی جنگ میں شامل، ایرانی سپریم لیڈر پر حملے کا بدلہ لینے کیلئے اسرائیل پر میزائل داغ دیے
ویب ڈیسک

فوٹو: اسکرین گریب لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ بھی جنگ میں شامل ہوگئی اور اس نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای پر حملے کے انتقام کے طور پر اسرائیل پر میزائل اور ڈرون فائر کر دیے۔
حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی شہر حیفہ میں میزائل ڈیفنس سسٹم پر حملہ کیا، یہ حملہ ایرانی سپریم لیڈر پر حملے کے انتقام کے طور پر کیاگیا، اسرائیل لبنانی مقبوضہ علاقوں سے نکل جائے۔
حزب اللہ نے کہا کہ قیادت ہمیشہ اس بات پر زور دیتی آئی ہے کہ اسرائیلی حملوں کے تسلسل اور ہمارے قائدین، نوجوانوں اور عوام کے قتل نے ہمیں اپنے دفاع اور مناسب وقت اور مناسب جگہ پر جواب دینے کا حق دیا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہناہے کہ حزب اللہ کے پروجیکٹائلز کو ناکارہ بنا دیا گیا اور لبنان کے دارالحکومت بیروت میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی ہے۔
-
Monday Mar 02 2026 | 08:01 AM
ایران کا بحرین میں امریکی اہداف پر تازہ حملہ، ایک ایشیائی شہری ہلاک
ویب ڈیسک

فوٹو: ایکس ایران نے بحرین میں امریکی اہداف پر تازہ حملہ کیا ہے جس میں ایک ایشیائی شہری ہلاک ہوگیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق منامہ میں امریکی بحریہ کے ففتھ فلیٹ کے ہیڈکوارٹر پر آگ کی اطلاعات ہیں۔
آگ کے بعد دھوئیں کے سیاہ بادل میلوں دور تک دکھائی دیے۔
بحرینی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ایرانی میزائل حملے میں ایک ایشیائی شہری ہلاک ہوا ہے۔
-
Monday Mar 02 2026 | 07:10 AM
ایرانیوں کو غلام بنانے کا خواب قبروں میں جائے گا، ایرانی آرمی چیف
ویب ڈیسک

فوٹو: فائل تہران: ایرانی آرمی چیف جنرل امیر حاتمی نے دشمن کو واضح کیا ہے کہ ایرانیوں کو غلام بنانے کا خواب قبروں میں جائے گا۔
جنرل حاتمی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کے بیٹے دفاع وطن سے پیچھے نہیں ہٹے، طاقت سے جواب دیتے رہیں گے، پہلے سے طےاور مشق شدہ منصوبے کے تحت حکمت عملی اپنائے ہوئے ہیں۔
ایرانی آرمی چیف جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ ڈرون،فضائی دفاع اور نیوی بھرپور کوارڈینیشن سے کام کررہی ہے۔
-
Monday Mar 02 2026 | 06:48 AM
امریکا نے ایران کی 48 اہم شخصیات کو مار دیا، ایرانی ملٹری کمان مکمل ختم ہوگئی: ٹرمپ کا دعویٰ
ویب ڈیسک

فوٹو: فائل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ویڈیو خطاب میں کہا کہ پاسداران انقلاب کی تنصیبات،ایرانی فضائی دفاعی نظام کونشانہ بنایا، 9 بحری جہاز اور ایرانی بحریہ کی عمارت کو بھی نشانہ بنایا۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران کی 48 اہم شخصیات کو ماردیا، ایران کی ملٹری کمان مکمل ختم ہوگئی، بہت سے لوگ ہتھیار ڈالنا چاہتے ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ پاسدارانِ انقلاب، ایرانی فوج اور پولیس ہتھیارڈال دیں تو استثنا مل سکتا ہے۔ہتھیار نہ ڈالے تو موت کا سامنا کریں۔
امریکی صدر نے کہا کہ اہداف کے حصول تک فوجی آپریشن جاری رہے گا، مزید امریکیوں کی ہلاکتوں کا امکان ہے، امریکیوں کی ہلاکتوں کا بدلہ لیں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایرانی شہریوں کے ساتھ ہے، ایرانی عوام اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنا ملک واپس لیں۔
-
Monday Mar 02 2026 | 05:52 AM
ایران پر اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے بعد تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ
ویب ڈیسک
ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملوں کے بعد تیل کی عالمی قیمتوں میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
تیل کی عالمی قیمت 80 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ۔
ماہرین کا اندازہ ہے کہ بحران جاری رہا تو تیل کی عالمی قیمت 100 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔
اس سال تیل کی عالمی قیمت پہلے ہی بڑھتے ہوئے 73 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی تھی۔
-
Monday Mar 02 2026 | 04:12 AM
ایرانی فوج کا حملوں میں 560 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ
ویب ڈیسک

فوٹو: اسکرین گریب ایرانی حملے میں بحرین میں بلند عمارت کو نشانہ بنایا گیا ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ کویت اوربحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔ اب تک مارے گئے امریکی فوجیوں کی تعداد 560 ہوگئی ہے۔
ایرانی فوج نے دعویٰ کیاکہ امریکا کے طیارہ بردار جہاز ابراہام لنکن کو 4 میزائلوں سے ہدف بنایا گیا۔
اس کے علاوہ روسی میڈیا نے بھی دعویٰ کیا کہ بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر حملے میں 560 امریکی فوجی مارے گئے۔
-
Monday Mar 02 2026 | 03:42 AM
ایران کا ابوظبی میں ساحل کے قریب اسرائیلی رہائشیوں کی عمارت پر حملہ، 2 اسرائیلی زخمی
ویب ڈیسک
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ابوظبی میں ساحل کے قریب اسرائیلی رہائشیوں کی عمارت پر ایران نے حملہ کیا۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی حملے میں 2 اسرائیلی زخمی ہوئے۔
![]()
