امریکی ریاست جارجیا کے جج نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف انتخابی مداخلت کے مقدمے کو خارج کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پراسیکیوٹر نے مقدمے میں لگائے گئے تمام فوجداری الزامات واپس لے لیے۔ پراسیکیوٹر کے مطابق مقدمہ ریاستی عدالتوں کے بجائے وفاقی دائرہ اختیار میں آتا ہے۔
جارجیا میں ٹرمپ اور ان کے ساتھیوں پر 2020 کے انتخابات میں مداخلت کا مقدمہ چل رہا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف انتخابی مداخلت کے مقدمے کا مقصد یہ جانچنا تھا کہ آیا ٹرمپ نے 2020 کے انتخاب کے نتائج کو الٹنے کے لیے سازش کی یا نہیں۔
![]()

