Daily Roshni News

ٹماٹر میں سوراخ، سانپ اور سوشل میڈیا!!۔۔۔ تحریر۔۔۔ ڈاکٹر حفیظ الحسن

ٹماٹر میں سوراخ، سانپ اور سوشل میڈیا!!

تحریر۔۔۔ ڈاکٹر حفیظ الحسن

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ ٹماٹر میں سوراخ، سانپ اور سوشل میڈیا!!۔۔۔ تحریر۔۔۔ ڈاکٹر حفیظ الحسن )پچھلے کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے جس میں بتایا جا رہا یے کہ اگر ٹماٹروں میں اس طرح کے سوراخ ہوں  تو انکے استعمال سے موت واقع ہو سکتی ہے۔۔ اس دعوے کے مطابق یہ سوراخ سانپ کے کاٹنے سے ٹماٹر میں بنتے ہیں اور یوں اس میں زہر پھیل جاتا یے۔

یہ بات بالکل غلط اور بے بنیاد یے۔ سانپ بیچارے کے پر دادوں کو بھی پتہ نہیں ہو گا کہ ٹماٹر کاٹ کے انسان مارنے ہیں۔ (ویسے کاش کہ جو یہ جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہوتے ہیں ، انہیں کاٹ کر سانپ مار ہی دے تو دھرتی سے بائیو ماس کم ہو)

خیر تو دراصل ٹماٹر میں یہ سوراخ  ٹماٹر کے ہی ایک کیڑے جسے tomato weeveil  کہتے ہیں سے ہوتا ہے۔ یہ کیڑا بہت سے انسانوں میں کیڑے کی طرح ٹماٹر کو خراب کر دیتا ہے۔  یہ کیڑا لاروا سٹیج پر ٹماٹر کے پتوں اور پھل میں سرنگ بنا کر اس میں گھس جاتا ہے اور اس سے ٹماٹر کی فصل کو نقصان پہنچتا ہے۔  ٹماٹر کے کسان اس کیڑے سے بخوبی واقف ہوتے ہیں اور اس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپناتے ہیں تاہم مکمل طور پر ٹماٹر کی فصل کو اس کیڑے سے بچانے کے امکانات نہیں ہوتے لہٰذا کبھی کبھار منڈی یا دکانوں پر آپکو کیڑا زدہ ٹماٹر نظر آ جاتے ہیں۔۔

یاد رہے کہ سانپ زیادہ تر کیڑے اور دیگر حشرات یا چھوٹے جانور کھاتے ہیں، پودے نہیں۔

اگر آپکے سبزی کے تھیلے میں اس طرح کے سوراخ زدہ ٹماٹر آ جائیں تو اس حصے کو کاٹ کر اور ٹماٹر کو اچھی طرح سے دھو کر باقی حصے کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔  اور اگلی مرتبہ دوکاندار کو آپ  کہہ سکتے ہیں کہ خراب ٹماٹروں کو  سائڈ پر کر دیا کرے ورنہ جس تیزی سے یہ سانپ والی غلط خبر سوشل میڈیا  پھیل رہی ہے ، کوئی ںعید نہیں کہ کوئی دوکاندار بیچارہ کسی فوڈ پائزننگ یا دوسرے کیس میں پہلے سے ناخوش عوام کے ہتھے چڑھ کر عالمِ ارواح پہنچ جائے۔ لہٰذا کوئی بھی خبر پھیلانے سے قبل تھوڑی تحقیق کر لیا کریں۔

شکریہ

Loading