ٹین ایجرز آپ کی بھرپور توجہ کے مستحق
تحریر۔۔۔سارہ اسد
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔۔ ٹین ایجرز آپ کی بھرپور توجہ کے مستحق۔۔۔ تحریر۔۔۔سارہ اسد)نوجوانی کا دور توانائی سے بھر پور اور کچھ کر دکھانے کا دور ہوتا ہے ۔ عمر کا یہ حصہ بچوں کے والدین خاص طور پر ماں کے لیے انتہائی اہم ہوتا ہے۔ آپ کے بچے کے لیے بھی یہ دور بہت سے مسائل لیے ہوئے آتا ہے۔ آپ کا بچہ آپ کی بھ ہارمونز کی تبدیلی، تعلیم میں توجہ کے م عدم دلچسپی یا حکم عدولی جیسے مسائل پیدا کر سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہی وہ وقت ہے جب آپ کو اپنے بچے کی صحیح طور پر رہنمائی کرنی ہوتی ہے۔ یہ وقت غصہ دکھانے کا نہیں بلکہ پیار اور محبت سے صورتحال کو کنٹرول کرنے کا متقاضی ہے۔ والدین کو اپنے نوجوان بچوں کی سرگرمیوں پر اس انداز سے نظر رکھنی ہوگی کہ انہیں برا بھی محسوس نہ ہو اور وہ آپ کی نگرانی اس کی وجہ سے کسی بری سرگرمی سے
بھی محفوظ رہیں۔
سرگرمیوں پر نظر رکھیں:والدین کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ نوجوان بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔ اس کے روز مرہ کے روٹین کو غور سے دیکھیں کہ اس میں کوئی ایسی منفی سرگر می تو شامل نہیں جو اس کے کیریئر کے لیے نقصان دہ ہو۔ نوجوانوں میں اچانک رونما ہونے والی بہت سی تبدیلیوں پر بھی نظر رکھنی ہو گی۔ اگر چہ کسی بھی نو عمر لڑکی کے لیے موڈ میں تبدیلی کوئی بڑی بات نہیں ہے ابھی اگر اس کا موڈ خوشگوار ہے تو اگلے ہی لمحہ اس کا موڈ خراب بھی ہو سکتا ہے آپ نے صرف یہ بات نوٹ کرنی ہے کہ ایسا کتنی مرتبہ ہوتا ہے۔
ذیل میں چند باتیں بتائی جارہی ہیں جو آپ کے ٹین ایجرز بچوں کے ساتھ پیش آسکتی ہیں۔
رویے میں تبدیلی
آپ کا ٹین ایجر زچاق و چوبند اور تمام امور میں دلچسپی لینے والا نوجوان ہے مگر آپ اس کے اندر اچانک کچھ تبدیلیاں محسوس کرنے لگے ہیں اس کے جوش و جذبے میں کچھ کمی سی ه اسد نظر آرہی ہے وہ جب اپنے روز مرہ کے کاموں میں پہلے کی طرح دلچسپی نہیں لے رہا ہے۔ ان مشاہدات کی وجہ سے پریشان نہ ہوں۔ اس عمر میں نوجوانوں کی ترجیحات بدلتی رہتی ہیں۔ کیا اہم ہےاور کیا دلچسپ ہے۔ یہ ان کے مزاج کے مطابق تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔ اس سلسلے میں اہم بات نوٹ کرنے والی یہ ہے کہ وہ کس سلسلے میں بے بس اور نا امید دکھائی دیتے ہیں۔ اب یہ آپ کو معلوم کرنا ہے کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے…..؟
آپ اپنے نوجوان بیٹے یا بیٹی سے بات کریں، انہیں کسی ایسی چیز میں مشغول کریں جو انہیں بہت پسند ہو۔ ممکن ہے اس طرح اس سے وہ کام بھی کروار ہے ہوں جو خود آپ کو پسند نہیں مگر یہ اندازہ لگانے کے لیے کہ وہ کیا سوچ رہے ہیں، بہت ضروری ہے۔ ان کی دلچسپیوں کو سرائیں اور ان پر تحقید یا برائی نہ کریں، ان کے احساسات کا خیال رکھیں۔ آپ کا یہ انداز انہیں خوش اور مطمئن رکھے گا اور ان کے اعتماد میں اضافہ ہو گا۔
کھانے پینے کی خواہش اور وزن میں اچانک تبدیلی آنا
کیا آپ یہ محسوس کرنے لگے ہیں کہ آپ کا ٹین اکر کھانے پینے میں عدم دلچسپی لینے لگا ہے یا لینے لگی ہے۔ وہ جو چیز شوق سے کھاتے پیتے تھے اب ان سے انکار کرنے لگے ہیں ….؟ اس سلسلے میں کوئی بڑی تبدیلی آنے کی وجہ کچھ جذباتی چیزیں بھی ہوتی ہیں۔ بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ ساتھ اسے اس بات کا علم ہونا چاہیے کہ اسے اپنے جسم کے لیے کتنی مقدار میں کیسی خوراک کی ضرورت ہے۔
اب آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ اسے صحت اور غذائیت کے بارے میں واضح الفاظ میں آگاہکریں۔
اس کے سوشل گروپ میں اچانک اور تیزی سے تبدیلی
یہ بھی کوئی انہونی بات نہیں ہے کہ اس کے سوشل گروپ میں اچانک اور تیزی سے کوئی تبدیلی رونما ہونے لگی ہے۔ نوجوان بہت سے سوشل چیلنجز کو بخوشی قبول کر لیتے ہیں۔ کسی چیز کو قبول کر لینا اور خود کو اس میں فٹ کر لینا ان کی طرف سے بہت زبر دست کوشش ہے۔ اس سلسلے میں آپ کی بھر پور توجہ اور دوستوں کا ساتھ اس پر گہرے اثرات مرتب کر سکتا ہے۔ اس کے رویے میں بہتر تبدیلی کا سبب بن سکتا ہے۔ اس کی مدد کا بہترین ذریعہ یہ ہے کہ آپ اس سلسلے میں اس کی باتیں غور سے سنیں اور اس کے خیالات پر بھر پور توجہ دیں مگر اس کی جاسوسی نہ۔۔۔جاری ہے۔
بشکریہ ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ