Daily Roshni News

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: آل راؤنڈر عماد وسیم امریکا کیخلاف میچ سے آؤٹ ہوگئے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سلسلے میں امریکا میں موجود پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے اہم آل راؤنڈر عماد وسیم ورلڈ کپ کے پہلے میچ سے آؤٹ ہوگئے۔

ورلڈ کپ میں پاکستان کے پہلے میچ میں عماد وسیم کی عدم دستیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ عماد وسیم سائیڈ اسٹرین کا شکار ہیں جس کی وجہ سے وہ ٹیم کیلئے پہلا میچ نہیں کھیل پائیں گے۔

کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ عماد وسیم پہلا میچ نہیں کھیلیں گے مگر پرامید ہیں کہ وہ بقیہ میچز کیلئے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں پہلا میچ امریکا کے خلاف 6 جون کو کھیلے گی، جبکہ امریکی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں کینیڈا کی ٹیم کو شکست دیکر اپنی کامیابی کا کھاتا کھول چکی ہے۔

Loading