Daily Roshni News

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل کونسی ٹیم کتنے میچز کھیلے گی؟ شیڈول جاری

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026  سے قبل فل ممبر ٹیموں کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہوگئیں۔

 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا تاہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل اب کسی فل ممبر کی مزید کسی سیریز کا امکان ختم ہوگیا ہے۔

پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل 6 میچز کھیلے گی، جنوری میں پاکستان ٹیم کے  3میچز سری لنکا میں اور3 ہوم گراؤنڈ پر آسٹریلیا کے ساتھ ہوں گے۔

دوسری جانب افغانستان، بنگلا دیش ، آئر لینڈ اور زمبابوے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل کوئی میچ نہیں کھیلیں گے، آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنا ہیں اور انگلینڈ نے سری لنکا میں 3  ٹی ٹوئنٹی میچز جنوری میں کھیلنا ہیں۔

بھارت  کی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر 5  ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیل رہی ہے، بھارت  کی ٹیم جنوری میں نیوزی لینڈ کے ساتھ5  ٹی ٹوئنٹی میچز کی ہوم سیریز کھیلے گی جب کہ جنوبی افریقہ بھارت  میں سیریز کھیل رہی ہے، 3  ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے ویسٹ انڈیز ٹیم  جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔

دسمبر جنوری میں بھارتی ٹیم سب سے زیادہ 10 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی، جنوبی افریقہ کی ٹیم کو 8 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کا موقع مل رہا ہے جب کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل 6 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

میزبان سری لنکن کرکٹ ٹیم بھی ہوم گراونڈ پر 6 میچز کھیلے گی اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 5  ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

آسٹریلیا، انگلینڈ  اور ویسٹ انڈیز کو3 ، 3  ٹی ٹوئنٹی میچز مل رہے ہیں۔

Loading