Daily Roshni News

پانچ لاکھ افراد نے اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف لندن میں بھرپور مظاہرہ کیا۔۔۔۔

پانچ لاکھ افراد نے فلسطین کے حق میں اور

اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف

لندن میں بھرپور مظاہرہ کیا۔۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی) دہشت گرد ملک اسرائیل نے نہتے فلسطینوں پر انسانیت مظالم کرکے اپنی دہشت گردی کو دنیا بھر میں عیاں کر دیا۔ اسرائیل گزشتہ تین ہفتوں سے آٹھ ہزار سے زائد فلسطینوں کو  کو شہید کر چکا ہے جس میں چار ہزار سے زائد بچے شامل ہیں ۔اس کھلی جارجیت اور دہشت گردی کے خلاف دنیا بھر  کے ممالک میں بسنے والے انسان سراپا احتجاج ہیں ۔گزشتہ روز انگلینڈ کے شہر لندن میں  پانچ لاکھ سے زائد خواتیں و حضرات نے اسرائیل کی حالیہ بربریت اور نہتے فلسطینیوں کو شہید کرنے کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف زبردست نعرے بازی کرتے ہوئے فلسطینوں سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی  کیا۔ اس وقت دنیا بھر کے انسان اسرائیل کی حالیہ کاروائیوں پر مذمت کر رہے ہیں اس مذمت کا سلسلہ دن بدن وسیع ہوتا چلا جا رہا ہے۔

Loading