Daily Roshni News

پاکستانیوں کی پہلی مذہبی درس گاہ مسجد البلال ویانا میں مرحوم چوہدری محمد آصف وڑائچ کی روح کے ایصال ثواب کے سلسلے میں قرآن خوانی اور اجتماعی فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

پاکستانیوں کی پہلی مذہبی درس گاہ مسجد البلال ویانا میں مرحوم چوہدری محمد آصف وڑائچ کی روح کے ایصال ثواب کے سلسلے میں قرآن خوانی اور اجتماعی فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

آسٹریا(ڈیلی روشنی نیوز اانترنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔محمد عامر صدیق)ویانا میں پاکستانیوں کی پہلی مذہبی درس گاہ مسجد البلال ویانا کے سینئر ممبر چوہدری عمران وڑائچ کے والد اور چوہدری محمد نواز وڑائچ کے بڑے بھائی چوہدری محمد آصف وڑائچ (مرحوم) جو گذشتہ دنوں پاکستان میں انتقال فرما گئے تھے (مرحوم) کی روح کے ایصال ثواب کے سلسلے میں قرآن خوانی و اجتماعی افطاری اور اجتماعی فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں قرآن خوانی،حمدباری تعالی ،نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اس حوالہ سے اسلامک سکالرز نے مختصر اظہار خیال بھی کیا۔ اس محفل میں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کی نمائیندگی تھی۔

قرآن خوانی کے بعد تقریب کا آغاز حمزہ وڑائچ کی تلاوت قرآن پاک سے کی گیا۔ آقائے دو جہاں حضرت محمدﷺ کے حضور ہدیہ عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاجی اکبر علی نے حاصل کی۔اس موقع پر اسلامی اسکالر علامہ غلام مصطفی بلوچ نے خصوصی خطاب کیا انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ جہاں اللہ تعالیٰ نے اپنی عبادت میں کسی کو شریک نہیں کیا، ساتھ ہی والدین کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنے کا کہا ہے۔ جب کسی مسلمان کے والدین میں سے کوئی ایک یا دونوں فوت ہو جاتے ہیں اور جب وہ ان کے لئے دعا کے لئے ہاتھ اٹھاتا ہے تو اس کے تمام گناہ معاف کر دیئےجاتے ہیں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زبان مبارک سے جو لفظ بھی نکلتا ہے حق نکلتا ہے اور اللہ کا کلام ہی نکلتا ہے اللہ کے حضور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ جن کے والدین زندہ ہیں انھیں ان کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور جن کے اس دنیا فانی سے جا چکے ہیں اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور انھیں جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ ختم شریف اور دعائے خیر علامہ غلام مصطفی بلوچ نے کروائی۔ جس میں مرحومین، حاضرین شرکاء،فلسطین کے مسلمانوں، اُمت مسلمہ اور پاکستان کی ترقی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی۔ افطار اور نماز مغرب کے بعد چوہدری عمران وڑائچ اور چوہدری محمد نواز وڑائچ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

Loading