Daily Roshni News

پاکستانی آموں کی خوشبو اور ذائقے نے ترکش لوگوں کو کیا دیوانہ۔۔ استنبول میں شاندار پاکستانی مینگو فیسٹیول

پاکستانی آموں کی خوشبو اور ذائقے نے ترکش لوگوں کو کیا دیوانہ۔۔ استنبول میں شاندار پاکستانی مینگو فیسٹیول

استنبول، ترکیہ (روزنامہ روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔نامہ نگار خصوصی۔۔۔  سید رضوان حیدر بخاری) استنبول میں سجا پاکستانی آموں کا میلہ، ہر سال کی طرح اس سال بھی پاکستانی قونصل خانہ کی جانب سے شاندار میینگو فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانیوں کے ساتھ ترک لوگوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔۔ شرکاء کو آم کا ملک شیک اور سمودیز پیش کی گئیں اور آموں کو کاٹ کر بھی کھلایا گیا۔۔ ترکش اور دیگر ممالک کے لوگ پاکستانی آموں کی خوشبو اور ذائقے میں کھو گئے اور خوب لطف اندوز ہوئے۔۔ مہمانوں کا کہنا تھا کہ پاکستانی آم جتنے بھی کھا لیں دل بھرتا ہی نہیں ہے۔۔

قونصل جنرل نعمان اسلم صاحب کا کہنا تھا کہ ہر سال آموں کے فیسٹیول سے ہم کوشش کرتے ہیں کہ ترکش لوگوں کو پاکستانی آموں کا ذائقہ چکھنے کا موقع فراہم کیا جائے، اور ہم اس میں کامیاب بھی ہوئے ہیں، اور اس کا ثبوت یہ ہے کہ باقی چیزوں کی درآمدات پر ترکیہ میں ڈیوٹی 40 سے 45 فیصد ہے جبکہ کہ پاکستانی آموں کیلئے صفر۔۔۔

یہاں یہ بات بتانا ضروری ہے کہ برطانیہ، یورپ اور عرب ممالک کی طرح ترکیہ میں پاکستانی آم بآسانی دستیاب نہیں ہوتے، کیونکہ ترکیہ میں پاکستانی آم کی ایکسپورٹ نہیں ہوتی اور یہاں پر مقیم پاکستانی موسم گرما میں پاکستانی آموں کیلئے ترستے ہیں۔۔۔

Loading