Daily Roshni News

پاکستانی ای گیمر ارسلان ایش نے چھٹا ‘EVO’ ٹائٹل جیت لیا

پاکستان کے نامور ای گیمر ارسلان ایش نے چھٹا EVO ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

ارسلان صدیقی نے فائنل میں ہم وطن حریف عاطف بٹ کو شکست دی، وہ چار بار ٹیکن سیون چیمپئن بننے والے پہلے پروفیشنل گیمر ہیں۔

ارسلان صدیقی اس سے قبل ایوو لاس ویگاس تین بار اور ایوو جاپان دو مرتبہ جیت چکے ہیں۔

اپنے گیم کے حوالے سے صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے ارسلان ایش کا کہنا تھا ‘ہم دونوں (عاطف بٹ) نے اس کے لیے بہت محنت کی تھی، ہمیں ایک دوسرے کا سامنا کرنا تھا’۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘عاطف دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ہیں، یہ بات ہے کہ میں اس کا سامنا نہیں کرنا چاہتا تھا، میں جانتا ہوں کہ وہ بہت مضبوط ہے۔ ہم ہر روز ایک دوسرے سے کھیلتے ہیں اور ایک دوسرے کی کمزوریوں کو جانتے ہیں’۔

واضح رہے کہ ایوو ٹیکن ایٹ چیمپئن شپ میں دنیا بھر سے 2500 سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے تھے، ایوولوشن چیمپئن شپ 2025 ٹیکن ورلڈ ٹور اور ای سپورٹس ورلڈ کپ کوالیفائر کا حصہ تھی۔

Loading