پاکستانی سفارت خانہ سوئٹزرلینڈ میں یوم پاکستان و عید ملن پارٹی کی تقریب
سوئٹزرلینڈ ( ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔۔۔ رپورٹ ۔۔۔۔۔ سید علی جیلانی )سوئٹزرلینڈ کے دارالحکومت برن میں پاکستانی سفیر مرغوب سلیم بٹ نے یوم پاکستان و عیدالفطر کی خوشیاں پاکستانی کمیونیٹی کے ساتھ منانے کے لیئے پاکستان سفارت خانہ برن میں ظہرانہ کا اہتمام کیا جسمیں کثیر تعداد میں پاکستانی فیملیز نے شرکت کی سفیر پاکستان اور ان کی اہلیہ نے مہمانوں کو دلی مسکراہٹوں کے ساتھ استقبال کیا اور سب کو یوم پاکستان و عید کی مبارکباد پیش کی محترم صائمہ نے سفارت خانہ کی طرف سے تمام حاضرین کا خیر مقدم کیا تلاوت کلام پاک سے سید علی جیلانی نے تقریب کا آغاز کیا اسکے بعد سفیر پاکستان نے قومی ترانے کی دھن میں پرچم کشائی کی اس موقعہ پر سفیر پاکستان مرغوب سلیم بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ھمارے لیئے دوہری خوشی ھے 23 مارچ 1940 کا دن ھماری تاریخ کا ایک درخشاں باب ھے علامہ اقبال کی فکری رہنمائی اور قائد اعظم کی قیادت میں ایک قرار داد منظور ھوئی اور پہلی مرتبہ دو قومی نظریہ نے عملی شکل اختیار کی اور طویل جدوجہد کے بعد ھمارا وطن پاکستان وجود میں آیا عیدالفطر کا تہوار درحقیقت اس عہد کی تجدید ہے کہ ھم سب کا پروردگار ایک ہے نسلی ، لسانی، علاقائی اور دیگر تفریقیں اسلام کے منافی ہیں
آپ سب نے دیار غیر میں رہتے ہوئے روزے رکھے عبادات کیں خدا اس رمضان المبارک کی برکتیں اور رحمتیں اگلے رمضان تک رکھے اور مجھے خوشی ھے کہ آپ ایک منظم گروہ کی طرح اپنی ثقافت و روایات نہ صرف زندہ رکھے ھوئے ھیں بلکہ اچھی طرح منابھی رہے ھیں آج مجھے اس بات پر خوشی اور فخر ہے کہ آپ سوئٹزرلینڈ میں رہتے ہوئے اپنی اسلامی اقدار اور کلچر کو مظبوطی سے تھامے ہوئے ھیں اور اپنے عمل وکردار سے پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں پاکستانی ھونے کے ناطے جو اپنی قوم کے ساتھ عہد ھے اسکو آج کا دن تازہ کرنے کا دن ہے اور وہ اتنا مشکل نہیں بلکہ آسان ہے کہ اپنی تمام صلاحتیوں اور توانائیوں کو بروئے کار لاتے ھوئے اپنے وطن کی ترقی و خوشحالی کے لیئے کوشاں رہیں انھوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ھے اور جو آج کل دنیا کے حالات ہیں پاکستان ہر مسئلے کا حل مذاکرات سے چاہتا ھے بچوں نے ملی نغمہ ؛ اس پرچم کے سائے تلے ھم ایک ھیں ؛ پیش کیا جو حاضرین نے بے انتہا پسند کیا ریاض دین اصباح حیدر خالد پنی احشم امبر جیلانی نے قومی نغمے پیش کیئے سفیر پاکستان اور ان کی اہلیہ مہمانوں میں گھل مل گئے پاکستانی کمیونیٹی نے سفیر پاکستان اور ان کی اہلیہ کے اس اقدام کو سراہا اور شکریہ ادا کیا کے کمونیٹی کو عید کے موقعہ پر پاکستانی ایمبیسی مدعو کیا آخر میں مہمانوں کی خاطرتواضع پاکستانی لذیذ کھانوں سے کی گئی
![]()
















