Daily Roshni News

پاکستانی فلم انڈسٹری نے ویسے تو کئی باکمال اداکار دئیے ہیں

پاکستانی فلم انڈسٹری نے ویسے تو کئی باکمال اداکار دئیے ہیں
لیکن ندیم بیگ صاحب نے اپنی اداکاری سے جو انمٹ نقوش چھوڑے وہ پمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھے جائیں گے

لیجنڈری اداکار نے ایک بھارتی فلم میں اداکار راج ببر اور ششی کپور کے ہمراہ ایک رول ادا کیا ،،،، اداکار ندیم بیگ کو نہایت چھوٹا رول دیا گیا اس کے باوجود فلم آج بھی دیکھ لیجئے تو ثابت ہو گا اس چھوٹے سے رول میں بھی ندیم بیگ نے خوبصورتی اور تاثرات میں سب کو پچھاڑ دیا فلم کا نام دور دیش(گہری چوٹ) تھا
بھارتی فلم انڈسٹری کے لوگ بھی جانتے تھے کہ اگر ندیم بیگ کو عروج کے زمانے میں سنٹرل کردار دے دیا گیا تو انکے نامی گرامی ہندوستانی اداکاروں کا کام دھندہ نہ بند ہو جائے
یہی کچھ ترکش ڈرامے ارطغرل غازی کے پاکستان ٹیلی ویژن پر چلنے کے بعد چند پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کے اداکاروں کا ہے جو کہتے ہیں کہ ترکش ڈرامے کو اہمیت نہیں دینی چاہئے
جبکہ مقابلے کی فضا بہتر اور اچھا کام کرنے کی طرف پہلا قدم ہوتی ہے
بہرحال ندیم بیگ کی اداکاری کو صیح معنوں میں جانچنے کے لئے مندرجہ ذیل فلمیں لازمی دیکھیں
آئینہ(401 ہفتے مکمل کئے)
زندگی(87 ہفتے مکمل کئے)
نادان(دلیپ کمار کی اداکاری سے متاثرہ رول میں بھی کمال کردار نبھایا،102 ہفتے مکمل کئے)
صائمہ(66 ہفتے مکمل کئے)
قاتل کی تلاش(43 ہفتے مکمل کئے)
بندش(81 ہفتے مکمل کئے)
آہٹ(27 ہفتے مکمل کئے)
آنگن(50 ہفتے مکمل کئے)
قربانی(102 ہفتے مکمل کئے اس فلم کو بھارتی ٹیلی ویژن چینل سونی نے بھی ایک بار چلایا تھا)
تلاش(شفیع محمد کی فلم انڈسٹری میں انٹری تو اس فلم سے قبل ہو چکی تھی لیکن اس فلم میں ان کے کردار کو سراہا گیا)
ہم دونوں(165 ہفتے مکمل کئے)
دیوانے دو(53 ہفتے مکمل کئے)
دہلیز(100 ہفتے مکمل کئے)
لازوال(50 ہفتے مکمل کئے)
ضد(غلام محی الدین کی منفی کردار میں لاجواب پرفارمنس)
سرگم(صرف ندیم بیگ کی حد تک)
جیوا(90 کی دہائی میں 87 ہفتے مکمل کئے اور اردو فلموں کی واپسی ہوئی)
Wall of Nasheed Anjum

Loading