Daily Roshni News

پاکستانی معیشت میں بہتری کے باوجود خطرات بدستور موجود ہیں: ایشیائی ترقیاتی بینک

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر رپورٹ جاری کردی۔

اے ڈی بی کے مطابق پاکستان کی معیشت میں بتدریج بہتری کا سلسلہ جاری ہے تاہم معیشت میں بہتری کے باوجود خطرات بدستور موجود ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی رواں مالی سال معاشی شرح نمو 3.5فیصد رہنے کا امکان ہے اور  اگلے مالی سال شرح نمو بڑھ کر 4.5 فیصد تک جانے کی پیشگوئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ مشرق وسطیٰ کشیدگی سے مہنگائی اور معیشت پر دباؤ بڑھنے کا خدشہ ہے، مالی سال 2026 میں مہنگائی 6.4 فیصد رہنے کا امکان ہے جب کہ مالی سال 2027 میں مہنگائی 6.5 فیصد تک جا سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ معیشت کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا گیا ہے،  بیرونی جھٹکوں سے نمٹنے کے لیے اصلاحات جاری رکھنا ضروری ہے، نجی سرمایہ کاری میں اضافہ معیشت کو سہارا دے گا۔

اے ڈی بی کے مطابق تعمیراتی شعبہ اور صنعت میں بہتری کی توقع ہے اوراسٹیٹ بینک سے محتاط مانیٹری پالیسی میں نرمی کی توقع ہے۔

Loading