Daily Roshni News

پاکستان ایران امریکا مذاکرات کے حوالے سے مثبت کردار جاری رکھے گا: وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان ایران امریکا مذاکرات کے حوالے سے مثبت کردار جاری رکھے گا: وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ نے اسلام آباد میں ملاقاتیں کیں، جن میں مشرقِ وسطیٰ کی صورت حال، جاری کشیدگی اور امن کے لیے سفارتی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اتوار کے روز وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد ہوئی۔

وزیراعظم آفس کے بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور موجودہ بحران میں سعودی قیادت کے غیر معمولی صبر اور تحمل کو سراہا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

وزیراعظم نے اس موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ اپنے حالیہ رابطوں کا بھی ذکر کیا، جن میں 12 مارچ کو جدہ میں ہونے والی ملاقات شامل ہے۔

انہوں نے سعودی وزیر خارجہ کو موجودہ صورت حال میں پاکستان کی سفارتی کوششوں سے بھی آگاہ کیا، جن میں کشیدگی کم کرنے اور امریکا و ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں شامل ہیں۔

بیان کے مطابق وزیراعظم نے مسلم امہ میں سعودی عرب کے قائدانہ کردار کو اجاگر کرتے ہوئے اس نازک وقت میں اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پرنائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، مشیرِ قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک اورمعاونِ خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔

سعودی وزیر خارجہ نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور انہیں خطے کی صورت حال پر سعودی عرب کے مؤقف سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے باہمی رابطوں اور مشاورت کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے نیک تمناؤں اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے خصوصی پیغامات بھی دیے۔

بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف سے ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان اور مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے بھی علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

وزیراعظم نے دونوں وزرائے خارجہ کو پاکستان کی سفارتی کاوشوں سے آگاہ کیا اور ترک صدر رجب طیب اردوان اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان ایران اور امریکا کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے اپنا مثبت کردار جاری رکھے

Loading