پاکستان بزنس فورم ہالینڈ کا گرینڈ ڈنر 2024۔
اتوار 21 جولائی کو دی ہیگ میں منعقد ہوگا
سفیر پاکستان سلجوک مستنصر تارڑ مہمان خصوصی ہوں گے۔۔۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل ۔۔۔ محمد جاوید عظیمی )پاکستان بزنس فورم ہالینڈ کے زیر اہتمام ہر سال با قاعدگی سےڈنر کا انتظام و انصرام کیا جاتا ہے۔اس سال مذکورہ سالانہ گرینڈ ڈنر 2024 بروز اتور 21 جولائی کو دی ہیگ کے خوبصورت اور کشادہ ریسٹورنٹ میں منعقد کیا جا رہا ہے ۔
متذکرہ بزنس فورم کی انتظامیہ کے مطابق ڈنر میں شرکت کے لئے ہالینڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مختلف مکتبہ فکر سے وابستہ نمایاں ممتاز شخصیات کو مدعو کرنے کا مرحلہ تکمیل کو پہنچ گیا ہے۔ پاکستان بزنس فورم ہالینڈ کے تیس سال مکمل ہونے پر اس سال گرینڈ ڈنر کو جشن کی صورت میں منایا جائے گا۔ سفارتخانہ پاکستان دی ہیگ کے سفیر محترم سلجوک مستنصر تارڑ مہمان خصوصی ہوں گے۔
مزید معلومات کے لئے دیئے گئے نمبروں پر رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔
0614375993
0654784504