Daily Roshni News

پاکستان تحریک انصاف آسٹریا کی سینئر قیادت کی جانب سے پاکستان میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر پرزور مذمت۔۔۔

پاکستان تحریک انصاف آسٹریا کی سینئر قیادت کی جانب سے پاکستان میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر پرزور مذمت۔۔۔

رپورٹ: محمد عامر صدیق ویانا آسٹریا۔۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی انتہائی تشدد کے بعد عدالت سے بلا جواز گرفتاری کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف آسٹریا کا ہنگامی اجلاس۔ پاکستان تحریک انصاف آسٹریا کی سینئر قیادت کی جانب سے ہنگامی اجلاس کا اہتمام آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں


۹ مئی بروز منگل پاک سنٹر ۲۱ ڈسٹرک میں کیا گیا۔ اس موقع پر بذریعہ زوم آسٹریا بھر سے پی ٹی آئی کے کارکنان اور عہدیداران نے شرکت کی۔ جس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو گرفتار کرنے پر پاکستان میں ہونے والے واقعہ کی پرزور مذمت کی گی۔ اس موقع پر عہدیداران کا کہنا تھا۔ افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کی گئی ہے۔ جو کہ ان کے اوپر کیس بنائے گئے۔ وہ صرف اور صرف جھوٹ کے اوپر مبنی ہیں۔ موجودہ امپورٹڈ حکومت سیاسی انتقام پر آ گئی ہے۔ جس طریقے سے عدالت میں گھس کر پولیس اور رینجرز نے عمران خان کو گرفتار کیا بالخصوص عمران خان کے وکیل اور وکلا برادری ہائی کورٹ کی توہین کی گئی۔ ہم اس پر پرزور مذمت کرتے ہیں۔ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ کوئی بندہ اپنے کیس کی سماعت کیلئے کورٹ کی حدود میں ہو اور اس کو گرفتار کیا جائے۔ ہم پاکستان بھر میں اور دنیا بھر میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کو داد دینا چاہتے ہیں کہ جس ہمت سے وہ اپنے لیڈر کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان کی کوشش زایہ نہیں جائیں گی اور پاکستان میں انصاف او امن آ کر رہے گا۔ تحریک انصاف آسٹریا کی پوری ٹیم موجودہ امپورٹڈ حکومت کی طرف سے گرفتاری کرنے پر بھرپور مذمت کرتی ہے ۔

پی ٹی آئی کے کارکنان ، عہدیداران اور سابقہ ارکان پارلیمنٹ کے گھروں پر ریاستی مشینری کا ناجائز استعمال اور گھروں میں موجود پاکستان کی ماؤں ، بہنوں اور بیٹیوں کو ہراساں کرنا اور دیگر عہدیداران و کارکنان کی گرفتاری اس امپورٹڈ حکومت کی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے۔ تحریک انصاف آسٹریا کے عہدیداروں اور کارکنوں غلام مصطفی بلوچ۔دیوان افضال،صلاؤالدین آفریدی،اویس صدیقی،عاطف رضا،۔الطاف جمال ۔ڈاکٹر نذیر احمد۔ندیم نذیر۔امجد چٹھہ،محمد اقبال, محمد طاہر۔یوسف زائی۔ارشد واڈئچ۔ریاض بلوچ۔عبدالستار مہر۔حاجی منیر۔لینز سے عرفان شاہد،چودھری حفیظ،امجد آفریدی،سالزبرگ سے چوہدری زبیر،عبدالسلام, احسان اللہ ڈھینڈہ اور دیگر ممبران نے کہا ہے۔ کہ موجودہ حکومت جان لے کہ قوم اب بیدار ہوچکی ہے اور ان اوچھے ہتھکنڈوں سے کچھ ہاتھ آنے والا نہیں ہے

اب ہماری منزل صرف حقیقی آزادی ہے۔ ہم پاکستان کے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں بالخصوص پاکستان کی آزاد عدلیہ سے پُرزور اپیل کرتے ہیں کے اس غنڈہ گردی اور پولیس گردی کو فی الفور روکا جائے۔ پاکستان تحریک انصاف آسٹریا کی سینئر قیادت کی جانب سے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی انتہائی تشدد کے بعد عدالت سے بلا جواز گرفتاری پر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بروز اتوار تاریخ 14 مئی کو سفارت خانہ پاکستان ویانا آسٹریا کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ جس میں آسٹریا بھر سے تمام پاکستان تحریک انصاف آسٹریا کے عہدیداران کارکنان اور ممبران شرکت کریں گے۔ آخر میں خصوصی دعا علامہ غلام مصطفی بلوچ نے ملک پاکستان کی سلامتی، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی صحت اور تمام عہدیداران اور کارکنان کے لیے کی۔

Loading

Leave a Comment