Daily Roshni News

پاکستان تحریک انصاف سوئٹزر لینڈ کی جانب سے یورپین سیمینار کا انقعاد

پاکستان تحریک انصاف سوئٹزر لینڈ کی جانب سے یورپین سیمینار کا انقعاد

سوئٹزرلینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )پاکستان تحریک انصاف سوئٹزرلینڈ کی جانب سے یوریپین سیمینار کا انعقاد کیا گیا جسمیں  پاکستان کے سابق وزیر اعظم  اور پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کے سابق مشیر خاص ڈاکٹر شہباز گل نے خصوصی شرکت کی سیمینار میں  پاکستان تحریک انصاف یورپ  بھر کی باڈیز اور پاکستان تحریک انصاف کی خواتین کی ایک بہت بڑی تعداد شریک ہوئی تقریب کا آغاز حافظ مظہر نے تلاوت قرآن پاک سے کیا آقا کے حضور نعت کا ھدیہ خالد پنی نے پیش کیا سابق صدر تحریک انصاف سوئٹزرلینڈ شکیل احمد نے استقبالیہ کلمات ادا کیئے اس موقعہ پر شرکاہ نے اپنے قائد عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوے اپنے پیغام  میں حکومت  عدلیہ  اور اسٹیبلشمنٹ سے  پر زور مطالبہ کیا  کے ان کے قائد پر قائم غیر قانونی  مقدمات کو فی الفور ختم کیا جائے اور ان کو باعزت بری کیا جائے اس کے ساتھ نو مئی کی پاداشت میں جیلوں میں قید  پاکستان تحریک انصاف کے  بے گناہ ورکروں کو بھی  رہا کیا جائے پاکستان میں آٹھ فروری کو ہونے والے انتخابات میں جس طرح  بدترین دھاندلی کی گئی اور تحریک انصاف کا مینڈیٹ چرایا گیا اور ہٹ دھرمی سے اقلیت میں سیٹیں لینے والی جماعت کو اقتدار میں لایا گیا کسی بھی جمہوری معاشرے میں اس کو ناقابل معافی جرم تسلیم کیا جاتا ہے

 انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی درجہ بندی اور فہرست میں پاکستان کا نام ان بد ترین ممالک کی لسٹ میں آتا ہے جہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روزمرہ کا   معمول بن چکی ہیں دیار غیر میں رہنے والے پاکستانیوں کو اس پر شدید تشویس لاحق ہے

 شہباز گل نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ ھم تو عاصم منیر اور باجوہ کو بھی ہیرو بنانا چاہتے ھیں اور فوج کی ہم بے انتہا قدر کرتے ہیں انگریزوں نے ھمیں تقسیم کردیا کبھی شیعہ سنی تاکہ ھم قوم نہ بن سکیں دنیا چاند پر جارہی ھے اور پاکستان میں دو سال سے کیا ہورہا ھے آزاد اور خودداری کی سوچ اور شعور عمران خان نے ھمیں دی ھے پاکستان میں قانون کی بالادستی ہونی چاہیئے مختلیف رائے ھونی چاہیے اور ہر کسی کی رائے کا احترام کرنا چاہیئے  اگر مسلم لیگ کی حکومت ھو تو ان کی بھی عزت اور انکی خواتین کی بھی عزت کرنی چاہیئے اوورسیز میں آپ لوگ  صدارت کے لیئے جھگڑے کرتے ھیں ایک دوسرے کو برداشت کریں ایکدوسرے کی عزت کریں پاکستان میں غذاصحیح نھیں ملتی پانی نہیں ملتا کئی جگہ لوگ اور جانور پانی ایک جگہ سے پیتے ہیں عمران خان اوورسیز پاکستانیوں کی بے انتہا قدر کرتے ہیں آپ اپنے قائد کے ہاتھ مظبوط کریں آخر میں شہبازگل نے شاندار سیمینار منعقد کرنے پر شکیل احمد اور خصوصی طور پر باصل کی ٹیم اور عمر رحمان کا شکریہ ادا کیا ریاض دین اور بیگم ریاض دین کی جانب سے تمام مہمانوں کی خاطر تواضع پاکستانی لذیذ کھانوں سے کی گئی

Loading