پاکستان کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کا خاتون سوشل میڈیا صارف کو عمر سے متعلق دیا گیا جواب وائرل ہورہا ہے۔
حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک خاتون نے کمنٹ کرتے ہوئے ثنا فیصل سے سوال کیا کہ ‘آپ فیصل بھائی سے کتنے سال بڑی ہیں؟’
اداکار کی اہلیہ نے خاتون کے سوال کا جواب دینا ضروری سمجھا اور تبصرہ کیا کہ ‘دس بارہ سال بڑی ہوں، امید ہے آپ کے جلتے سینے میں ٹھنڈ پڑ گئی ہوگی’۔
ثنا فیصل کے کمنٹ سے اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ انہوں نے صارف کو یہ جواب طنز کے طور پر دیا ہے جو کہ اب سوشل میڈیا کے مختلف پیجز شیئر کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ فیصل قریشی نے 2010 میں ثنا سے شادی کی تھی جن سے ان کے دو بچے بیٹی آیت اور بیٹا فرمان قریشی بھی ہیں۔
یاد رہے کہ فیصل قریشی کی پہلی شادی کم عمری میں ہوئی تھی جو طلاق پر ختم ہوئی، پہلی اہلیہ سے فیصل قریشی کی بیٹی ہانش قریشی ہیں جو شوبز میں قدم رکھ چکی ہیں۔