ہالینڈ، پاکستان فیسٹیول 2025 ، عوامی امنگوں کے مطابق
۔13 جولائی کو ایمسٹرڈیم میں ہوگا ۔ عالمی شہرت یافتہ گلوکار
ساحر علی بگا اپنی سحر انگیر آواز سے میلے کی رونق
کو دوبالا کریں گے ۔۔ !!
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔جاوید عظیمی) پاکستان فیسٹیول کا رنگارنگ انعقاد بروز اتوار 13 جولائی 2025 کو ہالینڈ کے شہر ایمسٹر ڈیم میں عوامی امنگوں کے عین مطابق کیا جائے گا۔ مذکورہ میلے میں مقامی فنکاروں کے علاوہ پاکستان کے نامور عالمی شہرت یافتہ گلوکار ساحر علی بگا اپنی سحر انگیز آواز سے فیسٹیول کی رونق کو دوبالا کریں گے۔میلہ کمیٹی کے مطابق اس میلے میں مختلف سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ بچوں کے لئے خصوصی سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔متذکرہ میلے میں خواتین و حضرات اور بلخصوص بچوں کے لئے ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
اس پاکستانی عوامی میلے میں شرکت کے خواہش مند خواتین و حضرات کے لئے داخلہ ٹکٹیں دستیاب ہیں۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کے لئے خبر کے ساتھ شائع شدہ پوسٹر کا مطالعہ ضرور کریں ۔