Daily Roshni News

پاکستان میں پہلی ہوائی ٹیکسی متعارف کرانے کی تیاریاں حتمی مراحل میں

پاکستان میں پہلی ہوائی ٹیکسی متعارف کرانے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئی۔ اسکائی ونگزایوی ایشن دنیا کی منفرد سروس کو پاکستان میں متعارف کروا رہی ہے۔

سی او او اسکائی ونگزایوی ایشن عمران اسلم خان کا کہنا ہے کہ ایریل ٹور سروس کیلیے استعمال جہاز پاکستان پہنچ گیا، ڈی اے 40 ڈائمنڈ سیریز ماڈل کے جہاز کالیز پر معاہدہ ہوگیا، سنگل انجن جہاز میں بیک وقت 4 مسافروں کی گنجائش ہے۔

عمران اسلم خان نے کہا کہ ایریل ٹور کے ذریعے کراچی سے دیہی سندھ تک سروس دی جائے گی، بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں تک سروس حاصل کی جا سکے گی، 160 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑنے والا جہاز جرمن ساختہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ طیارے کی سروس کیلیے ایپ متعارف کرائی جائے گی، گوادر کا سفر پونے 3 گھنٹے جبکہ نواب شاہ سوا گھنٹے میں پہنچ سکے گا، اسکائی ونگز ایمبولینس سروس، ون ڈے پائلٹ اور تربیت پہلے سے کر رہا ہے۔

عمران اسلم خان نے کہا کہ منفرد سروس سے قلیل وقت میں کوئی بھی خدمات حاصل کر سکتا ہے۔

Loading