پاکستان TVکی مشہور ایکٹریس رائٹر ۔طاہرہ واسطی ۔ 1944 خوشاب۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )طاہرہ واسطی 1944 کو خوشاب میں پیدا ہوئیں ۔
انہوں نے ابتدائی تعلیم سرگودھا سے حاصل کی ۔کچھ عرصہ لاہور رہنے کے بعد کراچی شفٹ ہو گئے۔
ان کی شادیTV ہی کے مشہور ایکٹر اور انگلش نیوز کاسٹر رضوان واسطی کے ساتھ ہوئی .
انہوں نے 1968میں پاکستان TV سے اپنی اداکاری کا باقاعدہ آغاز کیا۔
ان کا پہلا ڈرامہ سیریل ” جیب کترا ” تھا مگر ڈرامہ سیریل ” افشاں ” اور ” آخری چٹان ” نے ان کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ۔
وہ ایک منفرد اسٹائل کی نفیس خاتون اور اداکارہ تھیں ۔
ان کے ڈراموں میں ” شمع ” کشکول” شاہین ” افشاں ” رات ” جانگلوس ” ٹیپو سلطان ” ہرجائی ” دل دریا دہلیز ” مامتا ” مورت ” دوراھا ” آخری چٹان ” فشار ” جیب کترا ” خلیج ” شام سے پہلے ” ہیر وارث شاہ ” اس کی بیوی ” اورڈرامہ سیریل ” غرناطہ ” شامل ہیں۔
ان کا ایک بیٹا عدنان واسطی اور بیٹی لیلی واسطی آج بھی شوبز کا حصہ ہیں۔ جب کے ان کے بھائی مسعود حیدر شاہ آج بھی جوہرآباد میں بطور وکیل پریکٹس کرتے ہیں۔ طاہرہ واسطی ایک عرصہ تک امراض قلب اور شوگر کے مرض میں مبتلا رہنے کے بعد بعد 11 مارچ 2012 کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔
2005 میں میں ان کو بیسٹ رائٹر کا ایوارڈ بھی دیا گیا ۔
تحریروتحقیق ۔ محمد شہزاد اسلم