Daily Roshni News

پاکستان کا غزہ کیلئے انسانی بنیادوں پر امدادی سامان بھیجنے کا اعلان

پاکستان نے غزہ میں انسانی بنیادوں پر امدادی سامان بھیجنے کا اعلان کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق غزہ میں انسانی المیے کے پیش نظر فلسطینیوں کےلیے امدادی سامان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مصری حکومت، ہلال احمر  اور اقوام متحدہ کی متعلقہ ایجنسیوں سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایاکہ امداد کی ترسیل کو حتمی شکل دینے کےلیے بیرون ملک پاکستانی مشنز سے بھی رابطےکیےجارہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ غزہ کے مظلوم عوام کو انسانی امداد کی فوری ضرورت ہے۔

Loading