پاکستان کو اقوام متحدہ کے انڈسٹریل ڈیویلپمنٹ بورڈ کے 53ویں اجلاس کا صدر منتخب کر لیا گیا.
آسٹریا(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ ۔۔۔محمد عامر صدیق یو این او ویانا) عالمی برادری کا پاکستان پر اعتماد کا اظہار, پاکستان کے لیے ایک اور بڑا اعزاز پاکستان کو اقوام متحدہ کے انڈسٹریل ڈیویلپمنٹ بورڈ کے 53ویں اجلاس کا صدر منتخب کر لیا گیا. پاکستان کے مستقل مندوب کامران اختر کو اقوام متحدہ انڈسٹریل ڈیویلپمنٹ بورڈ کے اجلاس کا صدر منتخب کیا گیا. پاکستان کو یہ اہم موقع پہلی مرتبہ میسر آیا ہے. ویانا میں موجود دیگر عالمی اداروں کی طرح پاکستان یونیڈو میں ایک فعال کردار ادا کر رہا ہے. پاکستان کے یونیڈو میں وسیع قلمدان کے تحت 350 ملین ڈالرز کے متعدد جاری و طے شدہ منصوبے جاری ہیں. رواں برس پاکستان یونیڈو کے ساتھ کنٹری پارٹنر شپ پروگرام کے تحت متعدد منصوبے شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے. پاکستان نے آج 1 بجے اقوام متحدہ انڈسٹریل ڈیویلپمنٹ بورڈ کے اجلاس کی نئی ڈمہ داریاں سنبھال لی ہیں.ا