Daily Roshni News

پاکستان کے سیاسی حالات۔۔۔تجزیہ کار۔۔۔۔شہزادقریشی

پاکستان کے سیاسی حالات

تجزیہ کار۔۔۔۔شہزادقریشی

قوم نواز شریف کی منتظر، چوتھی بار وزیر اعظم بنیں گے؟

نواز شریف نے ملک کو ناقابل تسخیر بنا یا سی پیک سمیت میگا پرا جیکٹ دیئے

 اسحاق ڈار کی محنت بھی سب کو یاد ، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ہوش کے ناخن لیں

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔تجزیہ۔۔۔شہزاد قریشی )قومی الیکشن 2024 کی آمد آمد ہے الیکشن کمیشن نے قومی انتخابات کی گھنٹی بجادی ہے، نواز شریف نے لندن سے واپسی پر سیاسی گلیاروں میں دوبارہ قدم رکھنے کے ساتھ ہی سیاسی جماعتوں سے رابطے تیز کر دیئے ہیں، تین بار وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف چوتھی بار ملکی باگ ڈور سنبھالنے کیلئے سفر کرتے دکھائی دے رہے ہیں، پنجاب کے دیہی علاقوں کے عوام کی مسلم لیگ ن میں شمولیت اس بات کی گواہی دے رہی ہے کہ نواز شریف کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں ہوئی ، دیہی علاقوں میں عوام کی اکثریت کان لیگ میں شامل ہونا نواز شریف کی ووٹروں کے دلوں میں محبت کی نشاندہی کرتی ہے، اس گرفت کا سہرا ان کی بیٹی مریم نواز کو بھی جاتا ہے جنہوں نے اپنے والد کی سیاست اور مقبولیت کو کم نہیں ہونے دیا، پابندیوں کے باوجود اپنے والد کا مقدمہ گلی کوچوں بازاروں میں پہنچاتی رہیں، بلاشبہ نواز شریف کے ادوار میں پاکستان نے حقیقی ترقی کی تھی ، معیشت کو مستحکم کرنے میں اسحاق ڈار کی خدمات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ، ملک میں بڑے بڑے میگا پراجیکٹ سی پیک ، موٹرویز، ائیر پورٹ دینے سمیت ملک کو دفاعی لحاظ سے مضبوطی میں بھی نواز شریف کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، بھٹو اور پھر محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے بھی ملک کو دفاعی لحاظ سے مستحکم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، بلاشبہ پاکستان ایک مقروض ملک ہے جس کی وجہ سے بین الاقوامی اداروں کا دباؤ رہتا ہے، اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہماری قومی سلامتی خطرے میں ہے، ملکی سلامتی کے ذمہ دار پاک فوج اور جملہ ادارے ہر وقت چاک و چوبند رہتے ہیں، چین اور امریکہ کے اپنے اپنے مفادات ہو سکتے ہیں لیکن ذمہ داران ریاست کے بھی اس ملک کی سلامتی اور بقاء کے مفادات ہیں اس سلسلے میں پاک فوج اور جملہ اداروں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، یہ کہنا غلط ہے کہ پاک فوج ملک کو 1971ء کے بحران کی طرف دھکیل رہی ہے جس کی وجہ سے بنگلہ دیش کی علیحدگی ہوئی ، افسوس صد افسوس ملک میں رہنے والے بعض دانشور، سیاسی تجزیہ نگار، سوشل میڈیا پر بیٹھے نام نہاد سابق چیئر مین پی ٹی آئی کی محبت میں ملکی سلامتی اور بقاء کو بھی پس پشت ڈال رہے ہیں، بلا شبہ وہ مقبول سیاسی لیڈر ہیں مگر وہ ہوش نہیں جوش سے کام لینے والے لیڈر ہیں، سیاست میں بردباری اور تحمل کی ضرورت ہوتی ہے۔

Loading