ہالینڈ، پاکستان ہاکی فیدریشن کے صدر طارق بگٹی کی
یورپ ہاکی کے چیف ایگزیکٹو( سرج پائلٹ)سے خصوصی ملاقات
مستقبل میں ٹورنامنٹ کرانے کے لئے منصوبہ بندی پر
تفصیلی گفتگو کی گئی۔۔۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ رپورٹ ۔۔۔جاوید عظیمی ) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق حسین بگٹی نے اپنے یورپی ممالک کے دورے کے سلسلے میں گزشتہ روز بروز بدھ 8 اکتوبر 2025 یورپ ہاکی کے چیف ایگزیکٹو سرج پائلٹ سے ان کے بیلجیم آفس میں خصوصی ملاقات کی۔ متذکرہ ملاقات کے دوران دونوں اعلیٰ عہدیداران نے دنیا بھر میں ہاکی کے فروغ کے کے لئے بھر پور ٹھوس اقدامات کرنے پر اتفاق کیا۔
گفتگو میں اس بات پر بھی ہم آہنگی پائی گئی کہ مستقبل قریب میں پاکستان ہاکی ٹیم ،بیلجئم
ہاکی ٹیم اور دیگر ممالک کے مابین ٹورنامنٹ کا انعقاد کرایا جائے۔ اس سلسلے میں
جلد ہی ان معاملات کو حتمی شکل دینے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ گفتگو کے اختتام پر طارق بگٹی نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے یورپ ہاکی کے چیف ایگز یکٹو کو اعزازی تحفہ پیش کیا۔ قبل ازیں ہالینڈ سے بیلجئم کےسفر میں طارق بگٹی کے ہمراہ ہمسفرمیاں عاصم محمود اور جاوید عظیمی جب بیلجئم پہنچے تو پاکی کوچ (گینٹ) نعیم خان نے تین رکنی وفد کا پر تپاک استقبال کیا ، جبکہ یہ وفد گفتگو میں بھی شامل گفتگورہا ۔