Daily Roshni News

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی کے اعزاز میں چوہدری الیاس کا پُر تکلف گرینڈ عشائیہ۔

ہالینڈ، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی کے اعزاز میں

 چوہدری الیاس کا پُر تکلف گرینڈ عشائیہ ، فرینڈز آف

روشنی فورم کے ساتھیوں کی بھرپور شرکت۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل رپورٹ ۔۔۔جاوید عظیمی — عکاسی۔۔۔چاند ملک اور جاوید بٹ پیارا ) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے موجودہ صدر طارق حسین بگٹی یورپی ممالک کے دورے کے سلسلے میں ہالینڈ میں معروف سماجی  شخصیت میاں عاصم محمود میزبان اول ہیں۔ گزشتہ دنوں بروز اتوار12اکتوبر 2025کو سماجی شخصیت اور معروف تاجر چوہدری محمد الیاس نے معزز مہمان کے اعزاز میں دی ہیگ کے مقامی ریسٹورنٹ میں پر تکلف شاندار عشائیے کا انتظام و انصرام کیا ۔ اس عشائیے میں فرینڈز آف روشنی فورم کے ساتھیوں کی بھر پور شرکت نے رونق کو دوبالا کر دیا ۔ عشا ئیے کےمیزبان چوہدری محمد الیاس نے معزز مہمان طارق حسین بگٹی کو پھولوں کا گلدستہ  پیش کر کے پرتپاک استقبال کرتے ہوئے صمیم قلب سے خوش آمدید کہا ۔ فرینڈز آف روشنی فورم کے ساتھیوں نے معزز مہمان کی آمد پر مسرت و انبساط کا اظہار کیا ۔ کھانا تناول کرنے کے دوران خوش گفتاری کا سلسلہ جاری رہا ۔ عشائیے کے بعد معزز مہمان اور تمام ساتھی عظیمی باؤس تشریف لائے جہاں جاوید عظیمی نے  گرما گرم میٹھے اور مختلف انواع و اقسام کی چائے اور قہوہ ، گرین ٹی اور کوفی کا اہتمام کر رکھا تھا جس سے مہمانوں  استعفادہ کیا۔ جاوید عظیمی نے اپنی رہائش گاہ عظیمی ہاؤس دی ہیگ میں معزز مہمان طارق بگٹی اور فرینڈز آف روشنی فورم کے ساتھیوں میاں عاصم محمود، چوہدری محمد الیاس ، میاں آفتا ب ، چوہدری اکرام الحق ، چاند ملک، جاوید بٹ پیارا ، چوہدری اسرار ، میاں عمران ، چوہدری اقبال قاضیاں ، چوہدری بنارس اور محمد کامران خان کا پرتپاک استقبال کیا۔ بعد از اں جاوید عظیمی نے فرینڈز آف روشنی فورم کے تمام ساتھیوں کا فرداً فرداً معزز مہمان سے تعارف کروایا اور مذکورہ فورم کے اغراض و مقاصد پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی نے اپنی گفتگو میں ہالینڈ میں میزبان اول میاں عاصم محمود کی شاندار میزبانی جبکہ چوہدری الیاس اور جاوید عظیمی کی مہمان نوازی کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ میں دی ہیگ میں مقیم پاکستانیوں بلخصوص فرینڈز آف روشنی فورم  کی ٹیم کے تمام ساتھیوں  کی جذبہ حب الوطنی ، باہمی اتفاق و اتحاد  سے بے حد متاثر ہوا ہوں۔ اللہ تعالٰی آپ سب کو اس میں مزید استقامت عطا فرمائیں۔ آمین ثمہ آمین – طارق بگٹی نے اپنی گفتگو میں پاکستان ہاکی ٹیم کی کارکردگی اور اس سلسلے میں اپنی خدمات کو بھی بیان کیا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی مالی مشکلات اور دیگر مسائل کا بھی تذکرہ کیا۔ متذکرہ تقریب کے اختتام پر نگران مراقبہ ہال ہالینڈ محمد جاوید عظیمی عالم اسلام اور بلخصوص وطن عزیز پاکستان کی سرفرازی، سر بلندی اور حاضرین کی خیر و برکت کے لئے بارگاہ الہی میں خصوصی مناجات پیش کیں ۔ یاد رہے اس تقریب کے دوسرے روز بروز سوموار 13 اکتوبر 2025کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق حسین بگٹی ہالینڈ سے پاکستان کے لئے روانہ ہو گئے    ۔

Loading