Daily Roshni News

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر  طارق بگٹی نےمیاں عاصم کی گرانقدر خدمات  کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ پیش کی ۔۔۔

ہالینڈ، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر  طارق بگٹی نے

معروف سماجی شخصیت میاں عاصم کی گرانقدر خدمات  کے

اعتراف میں اعزازی شیلڈ پیش کی ۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ جاوید عظیمی ) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے  موجودہ صدر طارق حسین بگٹی آج کل  یورپی ممالک کے دورے پر ہیں ۔ گزشتہ دنوں بروز اتوار 5اکتوبر2025 ہالینڈ پہنچنے  پر معروف سماجی شخصیت ،پاکستان کمیونٹی سینٹر د ی ہیگ کی انتظامی کمیٹی  کے عہدے اور اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے ایم ڈی میاں عاصم محمود اور ان کے قریبی ساتھیوں نے پر تپاک استقبال کیا ۔بعد ازاں میاں عاصم محمودنے اپنی رہائش گاہ پر معزز مہمان طارق حسین بگٹی کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ دیا ۔ روشنی نیوز کے مدیر اعلیٰ محمد جاوید عظیمی اور جانی پہچانی شخصت على اعجاز بھی شریک ہوئے ۔ عشائیے کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی نے موجود پاکستانیوں سے ، دوستانہ ماحول میں گفتگو کی ۔  سرد موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے میزبان اول میاں عاصم نے مہمانوں کی خدمت میں گرما گرم کشمیری چائے بھی پیش کی ۔

اس موقعہ پر طارق بگٹی نے کہا کہ میں اپنی ہاکی ٹیم اور دیگر آفیشلز کے ہمراہ   گزشتہ سال 2024میں ہالینڈ آیا تھا تو میاں عاصم محمود  ہم سب  مہمان نوازی کی اور اب بھی  یہ میزبانی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں  بعد ازاں طارق بگٹی نے میزبان میاں عاصم کی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کی اعزازی شیلڈ پیش کی اور بیج  بھی لگایا ۔ میاں عاصم نے عشائیے میں شریک  مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ معزز مہمان طارق بگٹی کا حوصلہ افزائی کرنے پر صمیم  قلب سے شکریہ بھی  ادا کیا۔

Loading