Daily Roshni News

پاک آسٹرین ایسوسی ایشن کی میٹنگ میں عید ملن پارٹی سرفرست

پاک آسٹرین ایسوسی ایشن (PAA) کی میٹنگ میں عید ملن پارٹی سرفرست.

آسٹریا(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔محمد عامر صدیق)پاک آسٹرین ایسوسی ایشن (PAA) کی ماہانہ میٹنگ ویانا کے ایک مقامی ریسٹورینٹ ڈیلی کنگ میں صدر قمر حسین چوہدری کی سربراہی میں منعقد کی گئی۔ میٹنگ کا آغاز سنیئر نائب صدر شیخ وحید احمد کی تلاوت قران پاک سے ہوا اور گلہائے عقیدت پیش کرنے کی سعادت چوہدری اورنگزیب کو حاصل ہوئی۔ اس میٹنگ میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ارسلان گجر نے ادا کیے۔ جنرل سیکرٹری سید محمود حسین شاہ نے میٹنگ کا ایجنڈا پڑھ کر سنایا جس میں عید ملن پارٹی سرفرست تھی بعد میں نائب صدر ارسلان گجر نے سب دوستوں کا شکریہ ادا کیا-اخر میں ملک پاکستان فلسطین و کشمیر کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ بعداز مہمانوں کی مزے مزے کے پکوانوں سے تواضع کی گئی اور شرکاء انواع و اقسام کے کھانوں سے خوب لطف اندوز ہوئے۔

Loading