Daily Roshni News

پاک فرینڈز آسٹریا کے صدر اور پاک سینٹر مسجد المدینہ کے سرپرست اعلیٰ علامہ غلام مصطفی بلوچ اور محمد محسن بلوچ کے والدین کے ایصال ثواب کے سلسلے میں ایک تقریب۔

پاک فرینڈز آسٹریا کے صدر اور پاک سینٹر مسجد المدینہ کے سرپرست اعلیٰ علامہ غلام مصطفی بلوچ اور محمد محسن بلوچ کے والدین کے ایصال ثواب کے سلسلے میں ایک تقریب۔

آسٹریا(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔ محمد عامر صدیق ویانا آسٹریا)پاک فرینڈز آسٹریا کے صدر اور پاک سینٹر مسجد المدینہ کے سرپرست اعلیٰ علامہ غلام مصطفی بلوچ اور محمدمحسن بلوچ کے والدین کے ایصال ثواب کے سلسلے میں ایک تقریب پاک سینٹرمسجد المدینہ ویانا میں انتہائی عقیدت و احترام سے منعقد کی گئی۔ جس میں قرآن خوانی،حمدباری تعالی ،نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اس حوالہ سے اسلامک سکالرز نے مختصر اظہار خیال بھی کیا۔ اس تقریب میں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کی نمائیندگی تھی۔

بالخصوص سفیر پاکستان آفتاب احمد کھوکھر، سفارت خانہ پاکستان کے عملے، سابقہ سفیر پاکستان اسٹریا حیات مہندی، اسلامزیش گلوبن گیمانشافت (IGGO) کے صدر اور  آسٹریا میں مقیم تمام مسلمانوں کی نمائیندہ تنظیم اسلامی نظریاتی کونسل آسٹریا کے سابق صدر ترکی کے پروفیسرڈاکٹرفواد سناج،Fuat  Sanac۔۔۔ کے علاوہ پاکستانی اسلامی مراکز مسجد بلال،مسجد ابراہیم، ادارتہ المصطفے ، العصر اسلامک سینٹر اور امام سجاد اسلامک سنٹر ویانا کے انتظامی نمائیندگان کے علاوہ سیاسی و سماجی تنظیموں پاک فیملیز ایسوسیشن ،کشمیر کلچر سوسائیٹی، ای یو پاک فرینڈ، پی ٹی آئی، مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کے نمائیندگان نے بھی بھرپور شرکت کی۔ قرآن خوانی کے بعد تقریب کا آغاز قاری شبیر کی تلاوت قرآن پاک سے کی گیا۔آقائے دو جہاں حضرت محمدﷺکے حضور ہدیہ عقیدت پیش کرنے کی سعادت سید عثمان شاہ عطاری نے حاصل کی ختم شریف اور دعائے خیر امام مسجد ھذا قاری محمد شبیر بلوچ نے کروائی جس میں مرحومین، حاضرین شرکاء،فلسطین کے مسلمانوں، اُمت مسلمہ اور پاکستان کی ترقی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی۔ گئی۔آخر میں علامہ غلام مصطفی بلوچ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔۔۔

Loading