Daily Roshni News

پروفیسر صاحب کو تبلیغ ،،،،

پروفیسر صاحب کو تبلیغ ،،،،

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )کچھ عرصہ قبل چند باریش حضرات استاد محترم کے پاس آئے کہ آپ کی بہت تعریف سنی ہے آپ جیسا صاحب علم اگر ہماری جماعت میں شامل ہو جائے تو دین کی بڑی خدمت ہوگی ،،،استاد محترم نے فرمایا کہ جو پیغام آپ گھر گھر جا کر زبردستی لوگوں کو دیتے ہیں اور اکثر لوگ آپ کی باتیں محض مذہبی احترام کی وجہ سے مجبوراً سنتے ہیں وہی باتیں لوگ میرے پاس،  شوق سے سننے آتے ہیں ۔ان حضرات میں سے ایک صاحب جنھوں نے اپنا تعلق امریکا سے بتایا پروفیسر صاحب کو مزید قائل کرنے کے لیے کہا کہ تبلیغ سے ان کی ذاتی زندگی میں ایسے مثبت اثرات مرتب ہوئے کہ  ان کی زندگی بدل گئی،،،،انھوں نے بتایا کہ میں ایسا شخص تھا جو  عورت اور شراب کے بغیر رہ نہیں سکتا تھا لیکن تبلیغ کی وجہ سے  انھوں نے تمام برائیوں سے توبہ کر لی ،،،

پروفیسر صاحب مسکرائے ،،،،،اور کہا یار کسی دلیل سے تو شاید میں آپکا قائل ہو جاتا مگر مجھے جھوٹ سے متاثر کرنے کی کوشش تو نہ کرو۔ ،،، پروفیسر صاحب ان سے مخاطب ہو کر بولے یار تم تو کبھی کسی عورت کے پاس تک نہیں گئے تمہاری ذات میں کچھ ایسے مسائل ہیں کہ تم عورت کا سامنا ہی نہیں کرسکتے اور تمہاری شادی کی ناکامی کی وجہ بھی یہی مسائل تھے۔۔۔۔یہ باتیں سن کر ان صاحب کا چہرہ متغیر ہوگیا ،،، پروفیسر صاحب نے مزید کچھ باتیں ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں بتائیں ،،،،جس کے بعد انھوں نے جان چھڑانے میں ہی عافیت جانی ،،،،،

علم جب ایک حد سے بڑھتا ہے تو الہام کی شکل اختیار کر لیتا ہے اور پھر علم بھی ایسا جس کا ذریعہ  خدا ہو

،،،،،،،.

پروفیسر احمد رفیق اختر

#پروفیسر_احمد_رفیق_اختر, #تبلیغ, #دعوت_الی_اللہ, #علم_و_حکمت, #روحانیت, #اسلامی_بیان, #دینی_خدمت, #اصلاح_نفس, #سچ_اور_جھوٹ, #ولایت, #الہام, #علم_کا_نور, #اسلامی_فکر, #فکری_نشست, #حق_کی_بات

Loading