Daily Roshni News

پرویز الٰہی کو غیر ظاہر شدہ مقدمے میں گرفتاری سے روکنے کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر

لاہور: پنجاب حکومت نے پرویز الٰہی کو غیر ظاہر شدہ مقدمے میں گرفتاری سے روکنے کے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی۔

پنجاب حکومت نے پرویز  الٰہی کو غیرظاہر شدہ مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل بذریعہ چیف سیکرٹری دائر کی  ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سنگل بینچ نے قانونی تقاضوں کو نظر انداز کیا اورپرویزالٰہی کی درخواست پر حقائق کے منافی فیصلہ دیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کے فیصلے کو معطل کیا جائے۔

لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ

14 جولائی کو لاہور ہائیکورٹ نے پولیس اور اینٹی کرپشن کو پاکستان تحریک انصاف کے صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو غیر ظاہرشدہ مقدمات میں گرفتاری سے روکنے کا حکم دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد امجد رفیق نے پرویزالٰہی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

Loading