Daily Roshni News

۔ 14 اگست کو پرچم کشائی کی خصوصی تقریب پاکستان ہاؤس دی ہیگ میں منعقد کی جائے گی

ہالینڈ، پرچم کشائی کی خصوصی تقریب 14 اگست 2024 کو

 پاکستان ہاؤس دی ہیگ میں منعقد کی جائے گی

 سفیر پاکستان سلجوک مستنصر تارڑ قومی پرچم بلند کریں گے۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل – محمد جاوید عظیمی) دنیا بھر میں آباد مجب وطن پاکستانی وطن عزیز پاکستان کا یوم آزادی ہر سال انتہائی قومی جوش و جذبے سے سرشار ہو کر مناتے ہیں۔ امسال پاکستان کا 77 واں یوم آزادی شان و شوکت کے ساتھ منائیں گے ۔  یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے ہالینڈ میں سفارتخانہ پاکستان دی ہیگ کے زیر انتظام و انصرام بروز بدھ 14 اگست  صبح گیارہ بجے پاکستان ہاؤس  دی ہیگ میں پرچم کشائی کی پر وقار خصوصی تقریب منعقد کی  جائے گی، مذکورہ تقریب میں سفیر پاکستان   محترم سلجوک مستنصر تارڑ پاکستان کا سبز ہلالی پرچم  فضا میں بلند کریں گے ۔ اس پروقار تقریب میں شرکت کے لئے پاکستانی کمیونٹی کے خواتین و حضرات کو دعوت دی جاتی ہے شرکت کے خواہشمند خواتین و حضرات دی گئی ای میل پر اپنے ناموں کا اندراج ضرور کروائیں۔

register.peh@gmail.com

Loading