ہالینڈ، پرچم کشائی کی پر وقار تقریب، پاکستان ہاؤس
دی ہیگ میں منعقد ہوئی، پاکستانی فیملیز کی بھرپورشرکت
میں اور آپ سب پاکستان ہیں، سفیر پاکستان سید حیدر شاہ
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ رپورٹ۔۔۔ جاوید عظیمی) گزشتہ روز بروز جمعرات 14 اگست 2025 ، سفارتخانہ پاکستان دی ہیگ کے زیر انتظام و انصرام پاکستان ہاؤس کے سبزہ زار پر وطن عزیز پاکستان کے یوم آزادی کی 78 ویں تقریب منعقد کی گئی۔ اِس پر مسرت موقعہ پر سفارتخانہ پاکستان کے اسٹاف کی جانب سے خصوصی انتظامات کئے گئے ۔ مذکور پر وقار تقریب کی نظامت کے فرائض سر انجام دیتے ہوئے ڈپٹی ہیڈ آف مشن جمال ناصر نے شرکائے تقریب کو خوش آمدید کہا اور آج کی تقریب کے حوالے سے آگاہی فراہم کی، تقریب کا آغاز اللہ تعالیٰ کی آخری آفافی مقدس کتاب قرآن مجید کی تلاوت سےعلامہ سید افتخار حسین شاہ نے کیا۔ سفیر پاکستان سید حیدر شاہ نے نے پاکستان کے قومی ترانے کی سحر انگیزدھن پرپرچم کشائی کرتے ہوئے پر وقار سبزہلالی پرچم کوفضا میں بلند کیا تو فضا پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔ اس پروقار تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے شرکائے تقریب کو یوم آزادی پاکستان کی صمیم قلب سے مبارکباد پیش کی پاکستان کا قومی ترانہ چونکہ فارسی میں ہے چنانچہ سفیر پاکستان نے قومی ترانے کے اشعار کے ادراک کے لئے اردو زبان میں ان اشعار کا خلاصہ بیان کیا۔ محترم سفیر نے ایک موقعہ پر اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کسی شخص کا نام نہیں میں اور آپ بلکہ ہم سب پاکستانی پاکستان ہیں ۔ سفیر پاکستان نے شرکائے تقریب کو یادہانی کراتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے حصول کے لئے ہمارے اسلاف نے بہت قربانیاں دی ہیں۔ اسلئے ان قربانیوں کی قدر و منزلت ہمارے قلوب میں موجود ہے آج کی یوم آزادی کی تقریب کے ساتھ ہم معرکہ حق کی فتح کا بھی جشن منا رہے ہیں. اللہ تعالٰی ہمارے وطن عزیز پاکستان کو سلامت تا قیامت رکھے اور مزید کامیابیوں سے ہمکنار فرمائے آمین ثمہ آمین۔
آخر میں سفیر پاکستان سید حیدر شاہ نے ایکبارپھر شرکائے تقریب کا ان کی شرکت پر شکریہ ادا کیا.
قبل ازیں کمرشل سیکرٹری محمد شفیق ورک نے صدر پاکستان اور فرسٹ سیکرٹری محمد جنید نے وزیر اعظم پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے دیئے گئے پیغامات پڑھ کرسنائے۔ اردو چرچ روٹرڈیم کے حضرات نے حسب معمول پاکستان کے ملی نغمے سناکر حاضرین کو جذبہ حب الوطنی سے سرشار کیا۔ تقریب کے اختتام پر معروف عالم دین علامہ افتخار علی چشتی نے عالم اسلام اور بالخصوص وطن عزیز پاکستان کی سلامتی، بقا اور خوشحالی کے لئے بارگاہ الہی میں خصوصی مناجات پیش کیں
یادر ہے دیگر میڈیا کے علاوہ معروف آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز کی ٹیم مدیر اعلیٰ محمد جاوید عظیمی، مینجنگ ڈائریکٹر میاں عاصم محمود اور عکاس چوہدری بنارس نے مذکورہ تقریب کی محنت شاقہ سے کو ریچ کے لئے خدمات سر انجام دئیں۔