پولینڈ کے میئر ہوٹل کی چوتھی منزل کی بالکونی سے گر کر جاں بحق ہوگئے۔
پولش پریس ایجنسی (پی اے پی) نے منگل کو بتایا کہ اٹلی کے شہر سارڈینیا میں ایک ہوٹل کی چوتھی منزل کی کھڑکی سے گرنے سے پولش میئر کی موت ہو گئی۔
رپورٹس میں بتایا کہ میئر ریڈوزلا گرزیگورز پولش وفد کے ساتھ اٹلی میں سارڈینیا کے ایک گاؤں کیگلیاری کے دورے پر موجود تھے۔
کیگلیاری پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ پولیش میئر ہوٹل کی چوتھی منزل پر اپنے کمرے کی کھڑکی میں بیٹھے تاہم اپنا توازن کھو نے کے بعد وہ نیچے گرکر جاں بحق ہوگئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موت کی خودکشی کے طور پر تفتیش نہیں کی جا رہی۔
44 سالہ میئر جنوبی پولینڈ کے ایک گاؤں جاورزے کے میئر تھے۔ گاؤں کی میونسپلٹی کی طرف سے ایک پریس ریلیز میں ان کی موت کو ‘افسوسناک’ اور ‘بدقسمت حادثہ’ قرار دیا گیا ہے۔