پیرس۔ فرانس۔ شریف اکیڈمی جرمنی فرانس کے زیرِ اہتمام نو منتخب عہدیداران کا اعلان
شریف اکیڈمی جرمنی فرانس کے زیرِ اہتمام ایک شاندار اور باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں نو منتخب عہدیداران کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔ یہ تقریب خوشبوؤں کے شہر پیرس میں منعقد ہوئی اور علمی، ادبی و سماجی شخصیات کی بھرپور شرکت نے اس کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی سردار ظہور اقبال (چیئرمین پاکستان بزنس فورم یورپ) تھے، جبکہ صدارت زاہد ہاشمی (چیئرمین انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس) نے کی۔ مہمانانِ خاص میں ہیومن رائٹس کے صدر حمزہ تاج سکھیرا اور امیر الدین فاروق شامل تھے۔
اس موقع پر روحی بانو کو شریف اکیڈمی جرمنی کے ساتھ 13 سالہ شاندار کارکردگی کے اعتراف میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر یورپ کے عہدے پر نامزد کیا گیا اور انہیں میڈل اور شیلڈ سے نوازا گیا۔
دیگر عہدیداران میں:
ناصرہ خان (پروگرام ڈائریکٹر)،
نیناں خان (انفارمیشن سیکرٹری)،
فرح کریم، اصفہ ہاشمی، شبانہ چوہدری (کوآرڈینیٹرز)،
سعادیہ فریاد (سپورٹ پرسن)،
اور اریبہ عمران (میڈیا ایڈوائزر) شامل ہیں۔
ان تمام شخصیات کو ان کے عہدوں کے نوٹیفکیشن سرٹیفکیٹس سے بھی نوازا گیا۔
جرمنی سے تشریف لانے والے چیف ایگزیکٹو شفیق مراد، معروف شعراء صائمہ کنول، صائمہ احسن، ڈاکٹر مہرین بتول اور ان کے شریک حیات کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جس نے تقریب کو مزید یادگار بنا دیا۔
پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت اسد نے حاصل کی، جبکہ معروف نعت خواں ستارہ ملک نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔
چیف ایگزیکٹو شفیق مراد نے پروگرام کا ایجنڈا اور ترتیب پیش کی اور سابقہ ڈائریکٹر ناصرہ فاروقی مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ بعد ازاں معزز مہمانانِ گرامی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر مختلف شخصیات میں شمولیتی سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے جن میں صاحبزادہ عتیق الرحمن، شاہ زیب ارشد، شہزاد چوہدری، فیصل خرم، کامران محمد، خلیل الرحمٰن، صفدر ہاشمی، باسم کھوکھر، راجہ کرامت، امیر الدین فاروق، عدل خان، چوہدری نعیم، پروفیسر ڈاکٹر محمد زمان، سردار ظہور اقبال، زاہد ہاشمی اور حمزہ تاج سکھیرا شامل تھے۔
اپنے خطاب میں شفیق مراد نے علم و ادب کے فروغ پر زور دیتے ہوئے فرانس میں شاندار میزبانی پر میزبان ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
صدرِ تقریب زاہد ہاشمی نے کہا کہ علم حاصل کرنا ہر انسان پر فرض ہے کیونکہ علم ایک ایسا چراغ ہے جو ذہنوں کی تاریکی کو ختم کر دیتا ہے۔
میزبان روحی بانو نے اپنے خطاب میں عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کی ٹیم علم کی شمع کو دنیا بھر میں روشن کریں گے اور لوگوں کے دل و دماغ کو علم کی روشنی سے منور کریں گے۔
تقریب کا اختتام ایک شاندار عشائیہ کے ساتھ ہوا، جس نے اس یادگار تقریب کو خوشگوار انداز میں مکمل کیا۔۔ رپورٹ منیر احمد ملک پیرس فرانس
![]()





