پیرس۔ فرانس۔ پی ٹی آئی فرانس ایگزیکٹو باڈی کا ایک اہم اجلاس پیرس میں منعقد ہوا
پاکستان تحریکِ انصاف فرانس کی مجلسِ عاملہ کا ایک اہم اجلاس آج پیرس میں منعقد ہوا، جس میں جماعت کی سینئر قیادت اور ذمہ داران نے شرکت کی۔
اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال، جماعتی امور، انٹرا پارٹی الیکشنز اور آنے والے یومِ تاسیس کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس سال یومِ تاسیس کو بھرپور، منظم اور شایانِ شان انداز میں منایا جائے گا تاکہ جماعت کے نظریے اور پیغام کو مؤثر انداز میں عوام تک پہنچایا جا سکے۔
اجلاس میں بانیٔ جماعت عمران خان کی رہائی کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ ان کی جلد رہائی کے لیے آئینی، قانونی اور جمہوری جدوجہد کو مزید تیز اور مؤثر بنایا جائے گا۔
آخر میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان تحریکِ انصاف فرانس پاکستان میں موجود قیادت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور جمہوریت، آئین کی بالادستی اور حقیقی آزادی کی جدوجہد جاری رکھے گی۔۔ رپورٹ منیر احمد ملک۔ پیرس فرانس
![]()






