Daily Roshni News

پیرس میں بم کی اطلاع، متعدد اہم عمارتیں خالی کرای گئیں

پیرس۔   فرانس۔       پیرس میں بم کی اطلاع، متعدد اہم عمارتیں خالی کرای گئیں

پیرس (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ رپورٹ۔۔۔ منیر احمد ملک)فرانس کے دارالحکومت پیرس میں آج جمعہ کی شام بم کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی، جبکہ شہر کی متعدد اہم عمارتوں کو احتیاطی تدابیر کے تحت فوری طور پر خالی کرالیا گیا۔

فرانسیسی میڈیا رپورٹس کے مطابق شام تقریباً 6 بجے حکام کو اطلاع موصول ہوئی کہ پیرس کے مختلف مقامات پر ممکنہ طور پر دھماکا خیز مواد موجود ہوسکتا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایمرجنسی سروسز حرکت میں آگئیں اور متاثرہ علاقوں کو گھیرے میں لے لیا گیا۔

احتیاطی اقدام کے طور پر شہر کی معروف بلند و بالا عمارت Tour Montparnasse اور ممتاز تعلیمی ادارے Sciences Po Paris سمیت کئی مقامات کو فوری طور پر خالی کرایا گیا۔ عمارتوں میں موجود افراد کو پُرسکون انداز میں باہر منتقل کیا گیا جبکہ اطراف کی سڑکوں پر بھی نقل و حرکت محدود کردی گئی۔

پیرس پولیس پریفیکچر کے اہلکاروں کی جانب سے متعلقہ مقامات پر مکمل تلاشی اور تکنیکی جانچ کا عمل جاری ہے، تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو یقینی طور پر مسترد کیا جاسکے۔

تاحال کسی دھماکے یا جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

تاہم حکام نے سیکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھتے ہوئے عوام سے پرامن رہنے اور متعلقہ علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔      رپورٹ منیر احمد ملک پیرس فرانس

Loading