پیرس میں شاندار فیشن شو شو-ٹیفانی مکال نے پیرس میں سجایا فیشن کے رنگوں کا میلہ
فرانس ( ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔۔۔۔ نمائندہ خصوصی ۔۔۔۔۔ منیر احمد ملک ) دنیا بھر کے معروف ڈیزائنرز نے فیشن شو میں اپنی حسین تخلیقات پیش کر کے حاضرین کو مسحور کر دیا۔
فیشن شو میں مختلف ممالک کے ڈیزائنرز نے اپنے ملبوسات کی نمائش کی ،
یہ ہے ایک ایسا فیشن شو جہاں رنگ بولتے ہیں، کپڑے کہانیاں سناتے ہیں، اور ہر ڈیزائن ایک نئی ثقافت کی جھلک دکھاتا ہے۔
کیمرون سے تعلق رکھنے والے مارشل تاپولو نے افریقی ورثے کو جدید تراش خراش کے ساتھ پیش کیا،
جبکہ پورٹو ریکو سے رینئیر فیشن نے اپنی ٹراپیکل کلیکشن کے ساتھ اسٹیج کو رنگوں سے سجایا۔
امریکہ کے برانڈز کی سی کلیکشن اور تھری اے ایم لگژری ہینڈ بیگ نے عصری امریکی فیشن کو نیا رخ دیا ،
سلوواکیہ کی لا رینا کورٹور نے کلاسک یورپی نزاکت سے سب کو متاثر کیا،
جبکہ فرانس کی ایما بلیسن کورٹور نے پیرسین فیشن کی نفاست کو ریمپ واک پر زندہ کر دیا۔
ڈیزائنر انجیلا پیرس نے جاذب نظر افریقی رنگوں جو جدید انداز سے سجاکر تماشائیوں سے خوب داد سمیٹی۔
شو کے اختتام پر تمام ڈیزائنرز کو زبردست داد ملی۔
منتظمین اور شرکاء کا کہنا تھا کہ اس شو کا مقصد
دنیا بھر کی ثقافتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہے —
جہاں فیشن صرف لباس نہیں، ایک عالمی زبان ہے۔
![]()





