Daily Roshni News

پیرس کا لوور میوزیم ڈکیتی کے بعد بند

پیرس کا لوور میوزیم ڈکیتی کے بعد بند
رشیدہ داتی فرانسیسی وزیر ثقافت
فرانس(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔نمائندہ خصوصی۔۔۔       منیر احمد )پیرس میں واقع دنیا کے مشہور لوور میوزیم کو آج صبح ایک ڈکیتی کے بعد بند کر دیا گیا ہے۔
فرانس کی وزیرِ ثقافت راشیدہ داتی نے تصدیق کی ہے کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب میوزیم صبح کے وقت کھولا گیا۔
وزیر کے مطابق کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، تاہم پولیس نے جائے وقوعہ پر تفتیش شروع کر دی ہے۔
لوور میوزیم کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میوزیم آج کے دن “غیر معمولی وجوہات” کی بنا پر بند رہے گا۔
فرانسیسی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق، تین نقاب پوش افراد نے صبح میوزیم کھلنے کے کچھ دیر بعد اندر داخل ہو کر نو قیمتی زیورات چُرا لیے۔
رپورٹس کے مطابق ملزمان نے تعمیراتی کام کے لیے استعمال ہونے والی لفٹ کے ذریعے اپالو گیلری (جو دریائے سین کے قریب واقع ہے) تک رسائی حاصل کی۔
یہ وہی گیلری ہے جہاں فرانس کے شاہی زیورات محفوظ رکھے جاتے ہیں۔
ڈاکوؤں نے کھڑکیاں توڑ کر اندر داخل ہو کر زیورات لوٹے اور موٹر سائیکل (سکوٹر) پر فرار ہو گئے۔
چوری شدہ زیورات کی مالی قدر کا تعین کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ منیر احمد ملک بیورو چیف پیرس فرانس

Loading