Daily Roshni News

     پیرس کی سماجی و کاروباری شخصیت میاں ناظم کی جانب سے ایک پروقار گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

     پیرس کی سماجی و کاروباری شخصیت میاں ناظم کی جانب سے ایک پروقار گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

پیرس : فرانس(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ رپورٹ منیر احمد ملک  ) پیرس کی سماجی و کاروباری شخصیت میاں ناظم کی جانب سے ایک پروقار گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ یہ خصوصی افطار ڈنر ادارہ منہاج القرآن فرانس کے مرکز میں منعقد ہوا جس میں کمیونٹی کی نمایاں شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب میں سیاسی، سماجی، کاروباری، مذہبی اور صحافتی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ مہمانوں نے اس موقع کو باہمی ملاقات، روابط کے فروغ اور رمضان المبارک کی برکتوں کو ایک ساتھ بانٹنے کا خوبصورت موقع قرار دیا۔

میزبان میاں ناظم نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور تقریب میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسی محافل کمیونٹی میں اتحاد، بھائی چارے اور محبت کو فروغ دیتی ہیں۔ افطار ڈنر خوشگوار اور روحانی ماحول میں اختتام پذیر ہوا جہاں شرکاء نے میزبان کی کاوش کو سراہا۔  رپورٹ منیر احمد ملک  پیرس فرانس

Loading