Daily Roshni News

پیرس کی فضائیں ٹیرسٹ ٹیرسٹ انڈیا ٹیرسٹ کے نعروں گھونج اٹھی یوم یکجہتی کشمیر احتجاجی مظاہرے میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔

پیرس کی فضائیں ٹیرسٹ ٹیرسٹ انڈیا ٹیرسٹ کے نعروں گھونج اٹھی

یوم یکجہتی کشمیر احتجاجی مظاہرے میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔

پیرس۔      فرانس۔       (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ پورٹ۔۔۔  منیر احمد ملک)پیرس میں بھی یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے احتجاجی مظاہرہ  کیا گیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے شرکت کی،

مظاہرے کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پاکستان و کشمیرکے جھنڈے اور بھارت مخالف نعروں والے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔ انہوں نے نے مودی اور انڈیا کے خلاف سخت الفاظ میں  نعرے بازی بھی کی ۔

مظاہرے کے  شرکاء نے

مودی ٹیرورسٹ

انڈیا ٹیرورسٹ

ہم کیا چاہیں آزادی

کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ کشمیریوں کی پر امن اور جمہوری جدوجہد کو روکنے کے طاقت کے بے دریغ استعمال کیا جارہا یے لیکن اس کے باوجود بھارت کے قابض فوج کے سامنے کشمیری ڈٹے ہوئے ہیں

کشمیر کے معاملے میں اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارت کے خلاف کوئی بھی کارروائی کرنے یا نوٹس لینے کو تیار نہیں ہے  ان کا دوہرا معیار ہے جو اب مزید نہیں چل سکتا

جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوتا اس طرح کے مظاہرے ہوتے رہیں گے ۔  رپورٹ  منیر احمد ملک پیرس فرانس

Loading