پاکستان سپر لیگ میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کے ساتھ ہی لیگ کی مالی اہمیت میں اضافہ ہوگیا، 2 نئی ٹیموں کی سالانہ فیس دیگر 5 ٹیموں کی مجموعی فیس سے بھی زیادہ ہے۔
جمعرات کو پاکستان سپر لیگ میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کیلئے نیلامی کا عمل جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔
پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں 2 نئی ٹیمیں حیدرآباد اور سیالکوٹ شامل ہوگئیں، ایف کے ایس گروپ نے ٹیم 175 کروڑ روپے جبکہ اوزی ڈیولپرز نے ٹیم 185 کروڑ روپے میں خرید لی۔
پی ایس ایل کی 7ویں اور 8 ویں ٹیم مجموعی طور پر 3ارب 60کروڑ روپے میں فروخت ہوئیں۔
حیدرآباد کی ٹیم سالانہ 175 کروڑ جبکہ سیالکوٹ 185 کروڑ روپےفیس ادا کرے گی۔ 2 نئی ٹیموں کی مجموعی سالانہ فیس دیگر 5 کی فیس سے 34 فیصد زیادہ ہے۔
لاہور، کراچی، اسلام آباد، کوئٹہ اور پشاور کی مجموعی سالانہ فیس 264 کروڑ بنتی ہے۔
نئی ویلیو ایشن کے بعد قلندرز کی سالانہ 67 کروڑ، کنگز کی 64 کروڑ روپے ، پشاور زلمی کی 49 کروڑ، اسلام آباد کی 78 کروڑ اور کوئٹہ کی 38 کروڑروپے ہے۔
مالکان کو ٹیم برقرار رکھنے پر پرانی فیس میں نئی ویلیو کی 25 فیصد فیس کا اضافہ شامل کرنا تھا۔
واضح رہے کہ 10 ویں ایڈیشن میں 108 کروڑ کی فیس ادا کرنے والی ملتان سلطانز کے مالکان نے ٹیم اونرشپ برقرارنہیں رکھی۔ علی ترین کی دستبرداری کے بعد اس سال ملتان سلطانز کے معاملات پی سی بی خود چلائے گا۔
![]()
