Daily Roshni News

پی ٹی آئی جلسہ، کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنیوالوں پر آیف آئی آر ہوگی، پولیس

اسلام آباد: پی ٹی آئی کا سنگجانی کے مقام پر جلسہ اختتام پذیر ہونے کے بعد شرکا واپس روانہ ہوگئے۔ 

تاہم پولیس کا کہنا ہےکہ جلسے  کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنےوالوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

پولیس کے مطابق امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا جائے گا۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو شام 7 بجے تک جلسہ کرنے کا این او سی جاری کیا تھا لیکن اس کے باوجود جلسہ دیر تک جاری رہا۔

وقت ختم ہونے پر ضلعی انتظامیہ نے پولیس کو کارروائی کے احکامات جاری کیے اور جلسہ منتظمین کو بھی کارروائی سےمتعلق آگاہ کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جس میں کہا گیا تھا کہ جلسہ گاہ فوری خالی کی جائے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے جلسے کے قریب 26 نمبر چونگی پر جلسے میں شرکت کے لیے آنے والے شرکا اور پولیس کے درمیان تصادم ہوگیا۔ جلسے کے شرکا نےپتھراؤ کیا جس کے جواب میں پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

جھڑپ کےدوران ایس ایس پی سیف سٹی سمیت متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

Loading