Daily Roshni News

پی ٹی آئی رہنماؤں کو اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی ، رہنما واپس لوٹ گئے۔

جمعرا ت کو جیل کے باہر میڈيا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے رہنما جنید اکبر نے کہاکہ آج انہيں پھر عمران خان سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی جو آئین کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کی نفرت بڑھتی جارہی ہے جوملک،آئین اور جمہوریت کیلئے خطرناک ہے۔

اس کے علاوہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ وزیراعلیٰ اور آئی جی پنجاب کو حساب دینا پڑے گا۔

پنجاب اسمبلی کے اپوزيشن لیڈر احمد خان بھچر نے کہا کہ دو گھنٹے کھڑا رکھنے کے بعد کہا گیا کہ ملاقات نہیں کرا سکتے،جیل پنجاب حکومت کی اختیار میں ہے ،فارم 47 والی حکومت کو مسلط کیا گیا۔

Loading