Daily Roshni News

چاند کے بعد آسمان پر سب سے زیادہ کون چمکتا ہے؟

آسمان پر جو چیز سب سے زیادہ چمکتی دمکتی نظر آتی ہے وہ چاند ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ چاند کے بعد آسمان پر جو سیارہ سب سے زیادہ چمکتا ہے وہ کون سا ہے؟

آسمان پر سب سے زیادہ جو چیز چمکتی دکھائی دیتی ہے وہ چاند ہے خاص طور پر چودھویں چاند کی رات تو رومانوی نظارہ پیش کرتی ہے جس پر ہمارے شاعر اور ادیب کئی شعر اور افسانے لکھ چکے ہیں لیکن ہماری کائنات لاتعداد روشن سیاروں ستاروں سے بھری ہے جو چاند سے زیادہ روشن ہیں لیکن زمین سے زیادہ فاصلہ ہونے کے باعث چاند سے کہیں کم روشن دکھائی دیتے ہیں۔

آسمان پر چمکتے لاتعداد ستاروں اور سیاروں میں کئی بہت روشن ہوتے ہیں لیکن چاند کے بعد جو سب سے زیادہ روشن سیارہ ہمیں زمین سے دکھائی دیتا ہے کیا آپ اس کا نام جانتے ہیں اگر نہیں جانتے تو ہم بتا دیتے ہیں۔

ہماری زمین بھی کائنات کا ایک سیارہ ہے اور اس کے پڑوسی قریب ترین سیاروں میں ایک جانب مریخ )Mars( ہے تو دوسری جانب زہرہ )Venus( ہے۔ ان میں رات کے وقت زہرہ سیارہ ہے جو چاند کے بعد سب سے زیادہ چمکتا دکھائی دیتا ہے اور یہ ہمارے نظام شمسی کا سب سے روشن اور گرم سیاہ بھی ہے۔

یہ سیارہ زمین سے دیکھنے پر چاند کی طرح گھٹتا بڑھتا دکھائی دیتا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ اس کا مدار زمین اور سورج کے درمیان واقع ہے۔ اس سیارے کا درجہ حرارت جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے کہ یہاں کا اوسط درجہ حرارت 462 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جب کہ زہرہ کا اوربیٹل پیریڈ (کسی سیارے یا ستارے کا اپنے محور کے گرد ایک چکر لگانا) بھی ہمارے نظام شمسی میں سب سے طویل ہے۔

زہرہ سیارہ اس قدر روشن ہوتاہے کہ زمین کے بعض حصوں سے اسے دن کی روشنی میں بھی دیکھا جا سکتا ہے جب کہ یہ سیارہ سورج غروب ہونے کے کچھ دیر بعد یا طلوع سورج سے قبل دکھائی دیتا ہے اس لیے یہ صبح یا شام کا ستارہ کے نام سے بھی مشہور ہے۔

زہرہ کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ اس کے پاس اپنا کوئی بھی قدرتی چاند نہیں ہے اور ہمارے نظام شمسی میں اس خصوصیت کا حامل دوسرا سیارہ عطارد ہے۔

Loading