Daily Roshni News

چلیں آج ایک کامیاب ترین انسان کی ذندگی پر هم مل کر روشنی ڈالتے هیں

ہالینڈ(ڈیلی روشنی  نیوز انٹرنیشنل )چلیں آج ایک کامیاب ترین انسان کی ذندگی پر هم مل کر روشنی ڈالتے هیں اگر میری طرف سے تحریر کرده کوئ بھی راۓ آپ میں سے کسی کو بھی ناگوار گذرے تو معذرت چاهوں گی.

♥  همیشه یاد رکھیۓ کامیاب انسان کبھی خود کامیابی کے پیچھے نھیں بھاگتا بلکه اپنے اندر هی ایسے اوصاف پیداکرتا هے جس سے کامیابی خود اس کا پیچھا کرتی کرتی اس کی زندگی کی چوکھٹ تک پهنچ جاتی هے.

♥کامیاب انسان جب کامیابی کے عین نزدیک هو تو وه کبھی ان رشتوں کو نھیں بھولتا جنھوں نے اس مشکل دور میں اس کے شانه بشانه ره کر هر دور میں اس کی دل وجان سے مدد کی ان رشتوں ناتوں کی پهلے سے زیاده قدر کرتا هے جنھوں نے هر دکھ میں اس کا ساتھ دیا اور ساتھ ساتھ ان کو بھی لے کر چلتا هے جنھوں نے اپنی کسی مجبوری یا بے بسی کے تحت ساتھ نه دیا هو غرض کے مساوات اور برابری کا دامن کسی حال میں نھیں چھوڑتا.

♥کامیابی تک پهنچ بھی جاۓ تو ایک مخلص اور انسان دوست کردار کبھی اپنا پرانا وقت نھیں بھولتا جب وه ایک ایسا انسان تھا که جیسے بنا منزل کے بھٹکتا هوا راه گیر جو در در اپنی منزل کی کھوج میں تنھا فقط اپنے رب کا سهارا لیۓ گردش کرتا رها هو اور هر لمحه رب کائنات کے حضور سجده ریز هو کر رو رو  کراپنے گناهوں کی معافی مانگتے رها کیوں که کچھ لوگوں کی آزمائش میرا رب بھت هی رچی بسی اور خوبصورت سوچ کے ساتھ لیتا هے بندے کو ایسا لگتا هے جیسے که ایک وه هی گناه گار , سیاه کار, خطاکار هے ایسا اگر هے بھی تو رب بھت بڑا بادشاه هے وه هی دنیا کے سارے ڈھکے چھپے بھید جانتے هوۓ بھی بار بار توبه کا دروازه کھٹکھٹا تے رهنے پر اپنے بندے کو ایک ترستی  تڑپتی ماں سے بھی زیاده بےچین هو کر اپنی رحمت کے ساۓ میں چھپا لیتا هے .

♥ یاد رکھیۓ گا که کامیابی آپ کا ماضی بھی هو سکتی هے, حال بھی اور مستقبل بھی هر زمانے میں خود اعتمادی کا دامن قطعا” نه چھوڑیے گا.

♥محنت محنت اور بس محنت هی ایک کامیاب ترین انسان کی کامیابی کا اصل راز هے کامیابی کے بعد بھی اپنی کامیابی کو یقین دلاتے رهنے کے لیۓمحنت کرتے رهیۓ.

♥ اپنے بزرگوں کی زندگیوں میں رونما هونے والے دل برداشته واقعات سے ضرور سبق لیا کریں هماری کامیابی کبھی کبھی انھی کے تجربوں کا حاصل ضرب هوتی هے.

♥ کامیابی کبھی کسی پر بھروسه کر کے حاصل نھیں هوتی جب تک آپ کو خود اپنی سوچ اور همت پر بھروسه نه هو.

♥ ناکامیاں کامیابیوں کی پرائمری روٹ هوتی هیں آپ سب سوچ رهے هوں گے بھلا وه کیسے وه ایسے جناب که ناکامی هی کھیں نه کھیں پیچھے کامیابی کا چھوٹا موٹا راز اپنے ساتھ لیۓ گھوم رهی هوتی هے چاهیں تو اپنے ان تمام ناکام وقتوں اور دورانیوں میں زرا دم بھر کے جھانکیۓ جواب ضرور ملے گا آپ کو.

♥ کامیاب رهے هیں تو اطراف کے لوگوں کو اپنے تجربات سے سبق دیجیے جهاں وه آپ کا ساتھ چاهیں ان کا دل و دماغ دونوں سے بھر پور ساتھ دیں یه بھی ایک کامیابی میں چھپی منفرد کامیابی قرار پاۓ گی انشاءالله اگر آپ کی نیت اچھی هے اور جائز احکامات کی روح سے آپ اقدامات کی پهل میں کوشاں هیں تو چاروں طرف هر سو هر سمت سے هی کامیابی هی کامیابی آپ کے قدم چومے گی بشرطیکه الله رسول اور قرآن کا دامن هر مشکل سے مشکل دور میں تھامے رهنا هوگا.

الله پاک هر مومن کی ایک جائز مقصد اور نیک نیتی کے عوض هر اٹھتے قدم میں بھر پور مدد فرماۓ.

آمین

جزاک الله

انا ارتضاء(نوید)

Loading