چنگیز خان نے اتنے لوگ مارے تھے کہ پوری دنیا کا موسم ہی بدل گیا۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )تیرہویں صدی میں، چنگیز خان نے ایشیا اور یورپ کا بڑا حصہ فتح کر لیا۔
اس نے خوارزم ایمپائر، جن ڈائنسٹی (چائنا)، اور رشیا تک کے ایریاز میں جنگیں لڑیں۔
ہر جگہ جہاں گیا، تباہی چھوڑ گیا۔
ایسٹیمیٹ ہے کہ تقریباً 4 کروڑ لوگ مطلب 40 ملین لوگ، جو اس وقت کی دنیا کی 10 فیصد پاپولیشن تھی،
اس کی فتوحات کے دوران مار دیے گئے۔
لیکن اس کہانی میں ایک عجیب پہلو یہ ہے کہ ان جنگوں کے بعد بہت سی زمینیں بیکار ہو گئیں۔
کھیت ویران ہو گئے، گاؤں خالی ہو گئے، اور لوگ یا تو مر گئے یا بھاگ گئے۔
پھر کیا ہوا؟ نیچر نے ٹیک اوور کر لیا۔
جہاں لوگ نہیں رہے، وہاں جنگلات دوبارہ اگنے لگے۔
یہ نئے جنگلات ہوا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ (CO2) جذب کرتے گئے۔
اس بڑے پیمانے پر جنگلات کی وجہ سے عالمی CO2 کی سطح گر گئی، اور دنیا کا درجہ حرارت آہستہ آہستہ کم ہونے لگا۔
سائنسدان کہتے ہیں کہ یہ اثر 100 سال تک چلا، اور شاید یہی چھوٹے برفانی دور (Little Ice Age) کا نقطہ آغاز بنا، ایک لمبے عرصے تک چلنے والی عالمی ٹھنڈک۔